پال جی ایلنموساشی بحری جنگی جہاز کے ملبے کے براہ راست زیر آب دورے پیش کریں گے

بحیرۂسبویان، فلپائنز، 11 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت اور کاروباری منتظم پال جی ایلن اور ان کی تحقیقی ٹیم جاپان کے بحری جنگی جہاز موساشی کے زیر آب ملبے کی براہ راست اسٹریم پیش کرے گی جو تاریخ کے معروف اور تکنیکی طور پر جدید ترین بحری جنگی جہازوں میں سے ایک تھا۔ اس کا آغاز 13 مارچ 2015ء بروز جمعہ کو 9 بجے صبح پی ایچ ٹی/10 بجے صبح جے پی ٹی ہوگا۔

یہ دورہ ڈوبنے والے جہاز کا پہلا مکمل نظارہ پیش کرے گا۔ ناظرین بحری جنگی جہاز کی ایک گھنٹے سے زیادہ کی خصوصی فوٹیج کا تجربہ اٹھائیں گے، جس میں جہاز کے اگلے اور پچھلے حصوں، اور کمان دار کا مرکزی برج شامل ہیں۔ دورہ اسی انتہائی جدید ریموٹآپریٹڈوہیکل (آر اووی) استعمال کرکے کیا جائے گا جو موساشی کی دریافت میں استعمال ہوئی تھی۔

موساشی 2 مارچ 2015ء کو پال جی ایلن کی زیر آب تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا تھا۔ ٹیم نے چار ممالک کے تاریخی ریکارڈز، تفصیلی زیر سمندر مقام نگاری کے ڈیٹا اور جناب ایلن کی کشتی ایم/وائی آکٹوپس پر موجود جدید ٹیکنالوجی استعمال کیا ۔ یہ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے کا سال ہے، اور اس بحری جنگی جہاز کی دریافت بحری تاریخ کی تواریخ میں اہم سنگ میل ہے۔

پال جی ایلن کا بیان: “آٹھ سال کی تندہی کے ساتھ کی گئی تحقیق کے بعد موساشی کی تلاش میرے اور میری ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل لمحہ تھا۔ ہم بحری تاریخ کے اس اہم جہاز کی تلاش میں کردار ادا کرنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور بچ جانے والوں، اپنی جان دینے والوں کے اہل خانہ اور دنیا کے سامنے اسے پیش کرنے پر خوش ہیں۔”

  • براہ راست اسٹریم تک کیسے پہنچیں: http://musashi.paulallen.com پر جائیں یا یوٹیوب پر: http://youtu.be/qNMmqagTt90
  • سوشل: #MusashiLiveہیش ٹیگ اور @VulcanInc کے ذریعے بات چیت کریں
  • آرکائیو: لائیو اسٹریم کو http://www.paulallen.com/Musashi-Expeditionپر آرکائیو کیا جائے گا
  • تاریخ: 13 مارچ 2015ء
  • نوٹ: کیونکہ یہ ایک براہ راست موقع ہے اس لیے موسم ایک اہم عنصر ہے۔ موسم کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی تاخیر پر PaulAllen.com پر اطلاع دی جائے گی۔
  • وقت: صبح 9 بجے پی ایچ ٹی، صبح 10 بجے جے پی ٹی (9 بجے شب ایڈی ٹی،12 مارچ 2015ء) کو شروع ہونے کے بعد تقریباً 1.5 سے 2 گھنٹے  طویل
  • اجازت: تمام ابلاغی و خبری اداروں کو یہ براہ راست اسٹریم نشر کرنے اور اسے اپنی ترجیحی زبان میں ترجمہ کرنے کی اجازت ہے۔ نشریات انگریزی میں پیش کی جائیں گی۔
  • رابطہ: musashi@vulcan.com

Latest from Blog