ہبلوٹ نے بگ بینگ یونیکو فل میجک گولڈ کی رونمائی کردی: دنیا کی واحد خراش سے محفوظ سونے کی گھڑی

– یہ اب تک بنائی گئی خراش سے محفوظ ترین سونے کی گھڑی ہے: ایسا سونا جس کا متبادل صرف ہیرے ہیں
– مشہور بگ بینگ کی 10 ویں سالگرہ کے جشن میں ہبلوٹ نے باسل ورلڈ سے ایک ہفتہ قبل آج بگ بینگ یونیکو فل میجک گولڈ کی رونمائی کی

نیو یارک، 10 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — یہ بہترین ملاپ ہے روایات کے احترام اور 21 ویں صدی کی تخلیق کا۔ 18 قیراط کی حیثیت سے مستند اور ہبلوٹ کے تیار کردہ دنیا کا واحد خراش سے محفوظ اور مشہور سونے میجک گولڈ اور بگ بینگ کے مشہور ڈیزائن کے ملاپ اور انہی کا ساختہ وقت نگار: یونیکو۔

Hublot%20unveils%20the%20Big ہبلوٹ نے بگ بینگ یونیکو فل میجک گولڈ کی رونمائی کردی: دنیا کی واحد خراش سے محفوظ سونے کی گھڑی 

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150310/180773

ریکارڈو گواڈیلوپ نے اعلان کیا کہ “دھاتوں کا ملاپ ہبلوٹ کی نہاد میں شامل ہے۔ چار سال قبل ہبلوٹ نے میجک گولڈ تخلیق کیا تھا جو دنیا میں خراش سے محفوظ واحد سونا ہے۔ آج بھی ہبلوٹ واحد برانڈ ہے جو یہ دھات پیش کرتا ہے، جس کی سختی 1,000 وکرز کے برابر ہے یعنی ‘معیاری’ 18 قیراط سونے سے دوگنی، جو صرف 400 وکرز ہوتی ہے۔”

میجک گولڈ ایک شاندار دھات ہے جسے پیٹنٹ کا تحفظ حاصل ہے، سینٹرل آف فار پریشیئس میٹلز کنٹرول کی جانب سے 18 قیراط ہونے کی سند ملی ہوئی ہے۔ اسے ہبلوٹ نے نے ای پی ایف ایل (سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) کے ساتھ مل کر تیار کیا، اور اس مشہور دھات کو بنانے کے لیے کئی مہینوں تک عرق ریزی کے ساتھ کام کیا۔

نومبر 2011ء سے، جب میجک گولڈ کو عالمی ذرائع ابلاغ کے سامنے پیش کیا گیاتھا، اب تک ہبلوٹ نے اپنی سفال گری اور انتہائی دباؤ کی دھاتوں کی ڈھلائی کے مرکز نیون مینوفیکچر میں اپنی جدید ٹیکنالوجی فاؤنڈری کی بدولت اس دھات کی پیداوار کے لیے خود کو تیار کیا ہے۔

جیسا کہ آپ کو پہلے سے معلوم ہوگا کہ یہ انقلابی دھات 24 قیراط سونے (فطرت کی بہترین دھات) اور جدید اعلی ٹیکنالوجی کی دھات کے تجربات کا ملاپ ہے۔ اس دھات سے تیار ہونے والے اجزاء ایک پیچیدہ عمل سے گزرتے ہیں: ایک بورون کاربائیڈ پاؤڈر کو اسی شکل کے سانچے میں تیار کیا جاتا ہے جیسی کہ آخری شکل درکار ہو، یعنی اس صورت میں گھڑی کا بیزل۔ اس کے بعد پہلے سے تیار شدہ پاؤڈر بہت زیادہ درجہ حرارت پر سخت کیا جاتا ہے جو اسے ایک سخت اور مسام دار ڈھانچہ بنا دیتا ہے۔ اس عمل کے بعد 24 قیراط سونے کو 3 فیصد پگھلے ہوئے مایع سونے میں انتہائی زیادہ درجہ حرارت پر جامد گیس کے سخت دباؤ کے ساتھ داخل کیا جاتا ہے جو مواد کو مساموں میں بھر دیتا ہے اور دونوں کے “ملاپ” سے میجک گولڈ تخلیق ہوتا ہے۔

اس متاثر کن نتیجے کے حصول کے لیے تعاون اور تحقیق کے تقریبا تین سال صرف ہوئے: ایک مکمل طور پر نئی قسم کا سونا، ایک ناقابل تغیر قیمتی دھات جو اپنی اصل خصوصیات برقرار رکھتی ہے۔ میجک گولڈ سے تیار کی گئی پہلی گھڑیاں باسل ورلڈ 2012ء میں انتہائی محدود بگ بینگ فیراری ایڈیشن میں پیش کی گئی تھیں، جو دونوں برانڈز کے مشترکہ ورثے کی عکاس تھیں۔ یعنی امتیاز، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی

Latest from Blog