اسلام آباد(پی پی آ ئی)آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ (AKU-EB)نے 10 اکتوبر 2024 کو گلگت کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر شمال(PDCN)میں اپنے معززاور اعلیٰ کارکردگی والے طلباء کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جس میں گلگت بلتستان اور چترال کے طلباء کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ اس تقریب کا موضوع ”روٹس آف ہوپ“تھا جس میں طلباء کو اپنی کمیونٹیز اور قوم کے لیے امید اور ترقی کی علامت کے طور پر منایا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر، ڈاکٹر انجم حلائی، آغا خان یونیورسٹی کی نائب صدر، نے طلباء کی قوت برداشت اور شاندار تعلیمی کارکردگی کی تعریف کی۔ تعلیم کی ترقی پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ”آج یہ ضروری ہے کہ طلباء کو تنقیدی سوچ کی مہارت، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں، فیصلہ سازی کی مہارتوں اور سب سے اہم، سیکھنے، بھولنے اور دوبارہ سیکھنے کی صلاحیت سے آراستہ کیا جائے۔“معزز محترمہ شہناز وزیر علی، صدر SZABIST یونیورسٹی، پاکستان میں تعلیم کے ایک ممتاز رہنما اور وکیل نے پاکستان بھر میں AKU-EBکے تعلیمی میدان میں جدید طریقوں کے تبدیلی کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا”پاکستان کی امتحانی بورڈز کی ایک طویل تاریخ ہے۔ لیکن میں AKU-EB نے 20 سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ بے حد قابل تعریف ہے۔ AKU-EBبین الاقوامی معیار کا پہلا امتحانی بورڈ ہے۔ لہذا وہ صرف پاکستان کے اعلیٰ کارکردگی والے طلباء نہیں ہیں بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ AKU-EBصرف امتحانات پر توجہ نہیں دیتی یہ اس سے آگے بڑھ کر دیکھتی ہے کہ کلاس رومز میں کیا پڑھایا جاتا ہے اور کس طرح پڑھایا جاتا ہے۔“اس سال، AKU-EBنے جنابائی اسکالرشپ کا آغاز کیا جو پاکستان بھر میں تعلیمی مدد فراہم کرتا ہے۔ گلگت بلتستان، چترال اور جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں سے 59 طلباء کو مستفید ہونے والوں کے طور پر منتخب کیا گیا تاکہ جغرافیائی یا مالی رکاوٹیں ان کی معیاری تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ ڈاکٹر نوید یوسف، AKU-EB اسسمنٹ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کی کامیابی میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ”جب آپ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف قدم بڑھائیں گے تو یاد رکھیں کہ دنیا چیلنجز اور مواقع لائے گی۔ آپ معلوماتی ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں اور ترقیات کو دیکھتے ہیں جس میں مصنوعی ذہانت کا ابھار اورموسمیاتی تبدیلیاں وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کے اسکولوں اور اساتذہ کے ساتھ قریبی کام کرتے ہوئے، AKU-EBنے آپ کو ان نامعلوم راستوں پر گامزن ہونے کے لیے وہ مہارتیں اور علم فراہم کیا ہے جو آپ نے سالوں میں حاصل کیں۔“اس تقریب میں آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول، گاہکچ کی صوبائی اول پوزیشن ہولڈر سنا خان بھی شامل تھی جنہوں نے اپنے سفر اور اپنی خواہشات کے بارے میں ناظرین مخاطب ہو کر کہا کہ”میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں سخت محنت کروں گی ان لوگوں کے لیے پل بنوں گی جو میرے بعد آئیں گے اور یہ یقین دلاتی ہوں کہ آج ہم جو ”روٹس آف ہوپ“ پیش کرتے ہیں وہ ایک دن ایسی درختوں میں بدل جائیں گی جو بہت سے دوسروں کے لیے سایہ فراہم کریں گی۔“ یہ تقریب AKU-EBکی تعلیمی اعلیٰ معیار کی ترقی، ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کی حمایت و تعلیم، دیانتداری اور جدت کے ذریعے مستقبل کے رہنماؤں کی تشکیل کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔