یو بی ایم انڈیا کے انڈیا-سری لنکا ری نیویبل انرجی گروتھ فورم کا آغاز

کولمبو، 11 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –

کولمبو میں صنعت کا پہلا فورم جو شعبے کی صلاحیتوں اور بین الملکی مواقع ظاہر کرے گا

یو بی ایم انڈیا نے آج گلاداری ہوٹل، کولمبو میں انڈیا-سری لنکا ری نیوایبل انرجی گروتھ فورم 2015ء کی میزبانی کی۔ ایک روزہ کانفرنس کا مقصد تعاون اور ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی تقسیم کے ذریعے خطے میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تیز تر کرنا تھا۔

UBM%20India%20Logo یو بی ایم انڈیا کے انڈیا سری لنکا ری نیویبل انرجی گروتھ فورم کا آغاز

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150311/10118125-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150311/10118125-b)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130226/599595-c)

کانفرنس نے پالیسی، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کی بڑھتی ہوئی تقسیم کے دیگر اہم محرکات کے حوالے سے کلیدی فیصلہ سازوں اور معروف ماہرین کو یکجا کیا جو توانائی حفاظت اور اقتصادی ترقی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں قابل تجدید توانائی کے معروف ماہر، نوبل انعام یافتہ اور حکومت سری لنکا کے توانائی مشیر پروفیسر موہن موناسنگھے کا کلیدی خطاب پیش کیا گیا تھا۔ جناب کرشن پالاسنا، ڈائریکٹر، دی کلائمٹ گروپ (بھارت)  نے افتتاحی خطاب کیا۔ جناب ہرشا وکرماسنگھے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اسٹریٹجی)، سری لنکا سسٹین ایبل انرجی اتھارٹی نے کلیدی خطاب کیا اور جناب منگلا پی بی یپا، سیکرٹری جنرل/سی ای او، دی سیلون چیمبر آف کامرس نے صنعت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس کے مقررین میں چند معروف بھارتی نام شامل تھے جیسا کہ ڈاکٹر پون سنگھ، پی ٹی سی انڈیا فنانشل سروسز لمیٹڈ، جناب ونے کمار پی، سی او او،گرین کو گروپ، جناب انوراگ جین، سینئر جنرل مینیجر، بزنس ڈیولپمنٹ، ویلسپن انرجی لمیٹڈ اور جناب ڈی رادھا کرشن، چیئرمین، ارجا گیان فاؤنڈیشنز اور دیگر۔

Founder%20Chairman یو بی ایم انڈیا کے انڈیا سری لنکا ری نیویبل انرجی گروتھ فورم کا آغاز

انڈیا-سری لنکا ری نیویبل انرجی گروتھ فورم ایسے اہم وقت پر ہوا ہے جب شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائیوں کے شعبوں کی طرف عالمی رحجان موجود ہے اور صاف ٹیکنالوجی اور ماحول دوست توانائی میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری موزوں منصوبوں کو دیکھ رہی ہے۔

جناب ٹی سری رامن، مینیجنگ ڈائریکٹر، سول ٹیک ایکوئپمنٹس اور جناب وی شانمگم، مینیجنگ ڈائریکٹر، فوکوس انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے آف-گرڈ مصنوعات برتاؤ اور فوائد، جناب سینتھل کمار کالیامورتھی، سربراہ – ٹیکنیکل، بونفیگلیولی ری نیوایبلز پاور کنورژن انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ نے شمسی شعبے میں مواقع اور ڈاکٹر اے ساجیداس، بین الاقوامی مشیر – بایو گیس مینیجنگ ڈائریکٹر، بایوٹیک ری نیوایبل انرجی نے بایومیتھینیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے فضلے کو بجلی کے منصوبوں میں تبدیل کرنے پر زبردست پریزینٹیشنز دیں۔

چھت پر شمسی توانائی اور آف-گرڈ حلوں کی حقیقی صلاحیت کا اندازہ لگانے پر ایک اور انٹرایکٹو سیشن جناب ڈی رادھا کرشن، چیئرمین، ارجا گیان فاؤنڈیشنز (سیشن ماڈریٹر)، جناب مشتاق احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر، شیور انرجی سسٹمز پرائیوٹ لمیٹڈ، جناب ستیش جھا، چیئرمین، ای سی سی او الیکٹرونکس پرائیوٹ لمیٹڈ اور محترمہ گونے جایاسوما، ڈائریکٹر جے لنکا ٹیکنالوجیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے پیش کیا تھا۔

جدید سرمایہ کاری کے آپریشنز اور خطرات کی تخفیف پر ڈاکٹر پون سنگھ، ڈائریکٹر، پی ٹی سی انڈیا فنانشل سروسز لمیٹڈ، جناب انوراگ جین، سینئر جنرل مینیجر، بزنس ڈیولپمنٹ، ویلسپن انرجی لمیٹڈ، جناب ونے کمار پی، سی او او، گرین کو گروپ، جناب ڈی رادھا کرشن، چیئرمین ارجا گیان فاؤنڈیشنز اور جناب سریش آر آئی پیریرا، پرنسپل – ٹیکس اینڈ ریگولیٹری، کے پی ایم جی سری لنکا نے بات کی۔

جناب ایس سوبیان، اسسٹنٹ نائب صدر – سولر آپریشنز، گامیسا ونڈ ٹربائنز پرائیوٹ لمیٹڈ نے تکنیکی ترقی اور نقشہ راہ برائے ہوا پیش کیا۔

تقریب نے ماہر تعمیرات روی ہنسا چندراتلکے، ٹیکنیکل ڈائریکٹر – گرین بلڈنگ کونسل (سری لنکا) اور اہم ماہر تعمیرات – روی ہنسا چندراتلکے آرکی ٹیکٹس اور جناب درشن گالیا، ٹیکنیکل سیکرٹری برائے چیئرمین بیلٹرون ٹیلی کام گرین انرجی سسٹمز لمیٹڈ نے ماحول دوست شہروں کا ہدف کیسے حاصل کیا جائے اس موضوع پر انٹرایکٹو سیشن ملاحظہ کیے۔

اس تقریب نے سری لنکا کے صدر کے حالیہ دورۂ بھارت اور بھارتی وزیراعظم شری نریندر مودی کے 13 مارچ کو سری لنکا کے دورے کی روشنی میں مزید اہمیت حاصل کی۔

From%20left%20to%20right یو بی ایم انڈیا کے انڈیا سری لنکا ری نیویبل انرجی گروتھ فورم کا آغاز

یو بی ایم انڈیا ہر سال گریٹر نوئیڈا، بھارت میں بھارت اور ایشیا کا مشہور ترین ری نیویبل انرجی انڈیا شو کی میزبانی کرتا ہے۔ نمائش 500 سے زیادہ نمائش کنندگان، متعدد بین الاقوامی پویلینز، 15،000 تجارتی مہمان مع ورکشاپس اور کثیر موضوعاتی کانفرنس سیشنز پیش کرتی ہے۔

 یو بی ایم انڈیا کے بارے میں

یو بی ایم انڈیا بھارت کا معروف ترین نمائش منتظم ہے جو صنعت کو ایسے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو دنیا بھر سے خریداروں اور فروخت کنندگان کو نمائشوں، مواد کی بنیاد پر کانفرنسوں اور سیمینارز کا پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے۔ یو بی ایم انڈیا ہر سال ملک بھر میں 20 سے زیادہ بڑے پیمانے کی نمائشوں اور 40 کانفرنسوں کی میزبانی کرتا ہے؛ یوں کئی صنعتی شعبوں کے درمیان تجارت کو ممکن بناتاہے۔ یو بی ایم ایشیا کے ادارے یو بی ایم انڈیا کے دفاتر ممبئی، نئی دہلی، بنگلور اور چنئی میں ہیں۔ یو بی ایم ایشیا یو بی ایم پی ایل سی کی ملکیت ہے، جو لندن اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔ یو بی ایم ایشیا براعظم کا معروف ترین نمائش منتظم اور برعظیم چین، بھارت اور ملائیشیا میں سب سے بڑا تجارتی منتظم ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ubmindia.in

 ذریعہ: یو بی ایم انڈییا پرائیوٹ لمیٹ

Latest from Blog