بھارتیہ جنتا پارٹی نے پراکسی پارٹیاں کھڑی کیں، پھر بھی ناکام رہی:التجا مفتی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نہ صرف ریاستی درجے بلکہ دفعہ 370 کی بحالی کی بھی وکالت کرے گی۔التجا مفتی نے ایک میڈیا انٹرویو میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جو اپنی انتخابی کامیابی کے بعد حکومت کی تشکیل کی تیاری کر رہی ہیں۔ التجا نے کہا کہ لوگ ان دونوں جماعتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کریں گی۔ التجا مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی جموں وکشمیر کے مسائل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے پراکسی پارٹیاں کھڑی کیں لیکن پھر بھی ناکام رہی۔التجا مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بی جے پی جمہوری مینڈیٹ کا احترام کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اجمیرشریف میں دوسرے روز بھی  درگاہ کے باہر ہزاروں مسلمانوں کا احتجاج

Sat Oct 12 , 2024
 اجمیرشریف (پی پی آئی)اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ کے باہر ہزاروں مسلمانوں نے ہفتہ کو دوسرے روز بھی پیغمبر اسلام ﷺکی شان اقدس میں ہندو انتہا پسند سوامی کے گستاخانہ بیان اور ہندو توا تنظیموں کیطرف سے درگاہ کوشیو مندر قرار دینے کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرے کے شرکانے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔انہوں نے مسلمانوں […]