فضائی مسافروں کی ترجیحات: اے پی اے سی میں بچت موویز، کھانے سے زیادہ اہم

– ایکسپیڈیا کا 2015ء ایل سی سیایئرلائن اشاریہایشیا-بحر الکاہل کے مسافروں کا کم خرچ کیریئرزکے حوالے سے رویہ ظاہر کرتا ہے؛ ایشیا-بحر الکاہل کے مسافر ممکنہ طور پر کیری-آن سفری سامان سے زیادہ غسل خانے کی سہولیات چھوڑنے کو تیار

سنگاپور، 16 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ایکسپیڈیا گروپ کی عالمی ٹور اینڈ ٹرانسپورٹ ٹیم نے آج کم خرچ ایئر لائنوں (ایل سی سی) کے حوالے سے اپنے اشارے کے نتائج جاری کردیے ہیں، نارتھ اسٹار کی جانب سے کی گئي یہ تحقیق ایشیا-بحر الکاہل کے مسافروں کے ایل سی سیز کے حوالے سے رویے کے لیے کی گئی تھی۔ تحقیق کے مطابق ایل سی سی کی ترقی سے تحریک پاتےہوئے مارچ 2015ء* کے دوران ایشیا-بحرالکاہل میں رسد میں 9.5 فیصد سال-بہ-سال اضافہ متوقع ہے، جو پیسے بچانے کے لیے سہولیات چھوڑنے کے خواہشمند 94 فیصد مسافروں کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔

Expedia فضائی مسافروں کی ترجیحات: اے پی اے سی میں بچت موویز، کھانے سے زیادہ اہم

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150123/170969LOGO

ایکسپیڈیا 2015ء ایشیا-بحر الکاہل ایل سی سیایئر لائن اشاریہ نے آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، جاپان،جنوبی کوریا، ہانگکانگ، بھارت، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور تائیوان میں لگ بھگ 3,200 مسافروں سے رائے لی، یہ کرایوں اور اضافی سہولیات کے درمیان توازن پر تحقیق کرنے والی ایکسپیڈیا کے 2014ء مغربی یورپ ایل سی سیایئرلائن اشاریے میں تازہ اضافہ ہے۔ سروے نے ایل سی سیز اور روایتی ایئرلائنوں کے درمیان صارفی خدمات اور سہولیات کے حوالے سے عوامی ادراک کا جائزہ لیا اور پوچھا کہ پیسے بچانے کے لیے مسافر سب سے زیادہ کس چیز کی قربانی دیتے ہیں۔ ایل ایل سی کے انتخاب میں مسافر زیادہ تر کون سے عوامل پر غور کرتے ہیں؟ اور مسافر اپنی بچت سے کیا کرتے ہیں؟ تحقیق کے مطابق کسی کیریئر کے انتخاب کے فیصلے میں سب سے اہم عنصر ایئرلائن کا حفاظتی ریکارڈ ہے۔

مرد تکیوں اور کمبلوں، مفت چیک شدہ سفری سامان اور غسل خانے کی سہولیات جیسی آسائشیں نسبتاً زیادہ چھوڑتے ہیں۔ ساتھ ہی 55 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے مقابلے میں نوجوان مسافر (35 سال سے کم عمر) کا ماننا ہے کہ لیگ روم اور کیری-آن سفری سامان چھوڑنا زیادہ بہتر ہے اور وہ جیب بچانے کے لیے مکمل کھانے کی خدمات بھی چھوڑنے کے ارادے رکھتے ہیں۔

موویز کی ضرورت نہیں

ایشیا-بحر الکاہل کے نصف سے زیادہ (56 فیصد) مسافر پیسے بچانے کے لیے دوران پرواز تفریح کو چھوڑ دینے کے خواہشمند تھے، جس کے بعد مکمل کھانے کی خدمات (49 فیصد) اور تکیے اور کمبل (48 فیصد) آتے ہیں۔ ایشیا-بحرالکاہل میں مسافروں نے لیگ روم، غسل خانے کی سہولیات اور کیری-آن سفری سامان کو ایسی سہولیات قرار دیتے ہیں جن کو پیسے بچانے کے لیے چھوڑنے کا رحجان سب سے کم ہے۔

دوران پرواز تفریح

56 فیصد

مکمل کھانے کی خدمات

49 فیصد

تکیے اور کمبل

48 فیصد

ناشتہ اور مشروبات

47 فیصد

نشست کے پیشگی انتخاب کی صلاحیت

44 فیصد

مفت چیک شدہ سفری سامان

22 فیصد

لیگ روم

21 فیصد

غسل خانے کی سہولیات

19 فیصد

کیری-آن لگیج

17 فیصد

جائیں یا نہ جائیں

مکمل فہرست ظاہر کرتی ہے کہ ایشیا-بحرالکاہل میں مسافر اپنے ساتھ رکھنے والے سفری سامان یعنی کیری-آن کو غسل خانے کی سہولیات سے بھی زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ غسل خانے کے حوالے سے سب سے کم توجہ رکھنے والے ملائیشیا کے مسافر ہیں، جن میں سے تقریباً نصف  (47 فیصد) کہتے ہیں کہ وہ بچت کے لیے ہوائی جہاز کے غسل خانے کو چھوڑ سکتے ہیں۔ جاپان میں مسافر غسل خانے کی سہولیات کو سب سے مقدم جانتے ہیں، جن میں صرف 2 فیصد پیسے بچانے کے لیے اس سہولت کی قربانی دینے کے خواہشمند ہیں۔

ایشیا-بحرالکاہل کے فضائی مسافر (76 فیصد) پیسے بچانے کے لیے ایئرلائنکی کم صارفی خدمات قبول کرنے کے خواہشمند ہیں۔ تھائی لینڈ کے مسافر اس سودے پر سب سے زیادہ تیار ہوتے ہیں (93 فیصد)، جن کے قریب ترین ہانگکانگ کے مسافر ہیں (91 فیصد) ۔ فلپائنز میں مسافر بچت کے لیے خدمات کو چھوڑنےمیں سب سے کم ہیں (56 فیصد)، جبکہ بھارت کے مسافر بھی کچھ پیچھے نہیں ہیں (59 فیصد)۔

مختصر بہتر

یہ صرف لیگ روم نہیں ہے جس کی اہمیت ہے–پرواز کی طوالت بھی ایشیا-بحرالکاہل کے مسافروں کے لیے اہمیت رکھتی ہے، جن میں سے زیادہ تر اختتامِ ہفتہ پر چھٹی منانے کے لیے کسی ایل سی سی کے خواہشمند ہوتے ہیں (51 فیصد)۔ ایشیا-بحرالکاہل کے مسافر طویل سفر (6 گھنٹے سے زیادہ) اور ہنیمون کی پروازوں کے لیے کسی ایل سی سیکا انتخاب کم کرتے ہیں۔ سروے میں شریک ایک تہائی سے کچھ زیادہ ہی افراد نے کہا کہ وہ 3 گھنٹے سے زیادہ کی پرواز کے لیے کسی ایل سی سی پر غور کریں گے۔ پانچ گھنٹوں تک کی پرواز کے لیے یہ تعداد مزید گھٹ کر 23 فیصد، اور آٹھ گھنٹے طویل پرواز کے لیے مزید نیچے 7 فیصد ہوجاتی ہے۔ تحقیق میں شامل صرف 1 فیصد افراد 16 گھنٹے تک کی پرواز کے لیے کسی ایل سی سی کا انتخاب کریں گے۔ نوجوان مسافروں نے ایل سی سی پر طویل پرواز کی زیادہ خواہش دکھائی، جن میں 35 سال سے کم عمر کے 35 فیصد مسافر تین گھنٹے سے زیادہ کی پرواز کرنا چاہ رہے ہیں، بمقابلہ55 یا اس سے زیادہ سال کی عمر کے 27 فیصد افراد کے۔

ہوٹل کی تفریح کے لیے ہوائی سفر کی بچت

ایشیا-بحرالکاہل کے تقریباً نصف مسافر (46 فیصد) نے مانا کہ کسی ایل سی سی پر فلائٹ بک کرواتے ہوئے وہ ہوٹل پر زیادہ پیسے خرچ کرتے ہیں۔ تائیوان (71 فیصد) اور تھائی لینڈ (62) فیصد اور ساتھ ساتھ 35 فیصد سے کم عمر (53 فیصد) مسافروں کے لیے یہ بات خاص طور پر درست ہے۔ ایشیا-بحرالکاہل بھر میں سب سے زیادہ ایل سی سیز استعمال کرنے والے ممکنہ طور پر ملائیشیا کے مسافر ہوں گے۔

تحقیق نے پایا کہ ایشیا-بحرالکاہل کے مسافر بچت کے حوالے سے بہت شعور رکھتے ہیں، جن میں سے سروے میں شامل ایک تہائی (32 فیصد) افراد نے بتایا کہ وہ پیکیجبکنگ کے طور پر اپنے ہوٹل اور پرواز کی بکنگ زیادہ تر یا ہمیشہ ایک ساتھ کرواتے ہیں۔ یہ تائیوان (53 فیصد) اور جنوبی کوریا (45 فیصد) کے مسافروں میں کافی عام ہے۔ ایکسپیڈیا کی ایئرلائنوں کی قیمتوں کے رحجانات پر ایک اور تحقیق نے ظاہر کیا کہ مسافر پرواز اور ہوٹل یا کار کو ایک ساتھ بک کرانے پر تمام مقامات پر 540 امریکی ڈالرز تک بچا سکتے ہیں۔

ایکسپیڈیا 2015ء ایشیا-بحر الکاہل ایل سی سیایئرلائن اشاریہ میں ملک کے حوالے سے مخصوص نتائج کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

تحقیق کے بارے میں

یہ تحقیق ایکسپیڈیا کی جانب سے مکمل تزویراتی جائزے کے عالمی مشاورتی ادارے نارتھ اسٹار نے کی تھی۔ تحقیق آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگکانگ، بھارت، ملائیشیا، فلپائنز، سنگاپور، تھائی لینڈ اور تائیوان میں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 3,263  افراد سے کی گئی۔ سروے 13 سے 22 فروری 2015ء کے دوران کینٹر کی ملکیت  جی ایم آئی (گلوبل مارکیٹ ان سائٹ) اور لائٹ اسپیڈ ریسرچ کے ضم شدہ پینلوں کے گروپ کے ذریعے آن لائن مکمل کیے گئے تھے۔ حصوں اور اوزان کی نمونہ سازی کی گئی تھی تاکہ یقینی بنایا جائے کہ رائے اے پی اے سی ممالک کی نمائندہ ہے اور عمر اور صنف کی صورت میں پیش کی جائے۔ ایک احتمال کے مطابق غلطی کا امکان +/-1.7 فیصد ہوسکتا ہے، 20میں سے 19 بار۔

ایکسپیڈیا گروپ کے بارے میں

ایکسپیڈیاانکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: EXPE) دنیا کے سب سے بڑے سفری اداروں میں سے ایک ہے، جو آن لائن ٹریول برانڈز کا ایک جامع برانڈ پورٹ فولیو رکھتا ہے، جیسا کہ:

  • ایکسپیڈیا ڈاٹ کام (ر)، دنیا کی سب سے بڑی مکمل خدمات فراہم کرنے والی آن لائن ٹریول ایجنسی جو 31 ممالک میں مقامی سائٹیں رکھتی ہے
  • ہوٹلز ڈاٹ کام (ر)، ہوٹل ماہر جو 60 سے زیادہ ممالک میں مقامی سائٹیں رکھتا ہے
  • ہاٹ وائر (ر)، سفر کے لیے ایک معروف بچت سائٹ جو شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے 12 ممالک میں عمدہ سودے دیتا ہے
  • ٹریولوسٹی (ر)، آن لائن سفر میں بانی اور امریکہ اور کینیڈا میں معروف آن لائن ٹریول ایجنسی
  • ایجنسیا (ر)، کارپورٹ سفر کا انتظام کرنے والا دنیا کا پانچویں سب سے بڑا ادارہ
  • ای لانگ ٹ م، چین میں ایک معروف موبائل اور آن لائن ٹریول خدمات فراہم کرنے والا
  • وینیرے ڈاٹ کام ٹ م، یورپ میں ایک معروف ہوٹل ریزرویشن ماہر
  • تریواگو (ر)، ایک معروف آن لائن ہوٹل میٹاسرچ ادارہ جو 49 ممالک میں سائٹس رکھتا ہے
  • ووٹف گروپ، ایشیا-بحر الکاہل خطے میں سفری برانڈز کا ایک معروف چلانے والا، جس میں ووٹف ڈاٹ کام (ر)، لاسٹ منٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو (ر)، ٹریول ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو، ایشیا ویب ڈائریکٹ (ر)، لیٹ اسٹیز ڈاٹ کام، گوڈو ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو اور آرنلڈ ٹریول ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
  • ایکسپیڈیا لوکل ایکسپرٹ (ر)، دنیا بھر میں سینکڑوں مقامات پر آن لائن اور مارکیٹ میں دربانی خدمات، سرگرمیاں، تجربات اور نقل و حمل کا فراہم کنندہ
  • کلاسکویکیشنز (ر)، ایک سرفہرستپرتعیش سفری ماہر
  • ایکسپیڈیا (ر) کروز شپ سینٹرز (ر)، شمالی امریکہ میں اپنے 180 فرنچائزمقامات کے جال کے ذریعے تعطیلات کے لیے جہازی سفر بک کروانے والے مسافروں کے لیے غیر معمولی قدر اور ماہرانہ مشاورت فراہم کرتا ہے
  • کار رینٹلز ڈاٹ کام ٹ م، کاریں کرائے پر دینے کے لیے ویب پر معروف ادارہ

ادارہ تفریحی و کاروباری سفر میں صارفین کو قدر فراہم کرتا، اضافی طلب کو تحریک دیتا اور سفری فراہم کنندگان کو براہ راست بکنگ دیتا، اور مشتہرین کو ایکسپیڈیا (ر) میڈياسلوشنز کے ذریعے مارکیٹ میں قابل قدر ترین صارفین تک پہنچنے کے لیے موقع دیتا ہے۔ ایکسپیڈیا دنیا کی چند معروف ایئر لائنوں اور ہوٹلوںکی بکنگز،سرفہرستصارفیبرانڈز، زیادہ ٹریفک رکھنے والی ویبسائٹوں اور ایکسپیڈیاایفیلیئٹ نیٹ ورک کے ذریعے ہزاروں متحرک ملحقہ اداروں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ تجارتی اور صنعتی خبروں اور تجزیوں کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.expediainc.comیا ٹوئٹر پر ہمیں @expediainc  پر فالو کیجیے۔

ایکسپیڈیاگلوبل ٹور اینڈ ٹرانسپورٹ کے بارے میں

ایکسپیڈیا گروپ گلوبل ٹور اینڈ ٹرانسپورٹ ٹیم ایکسپیڈیا، ٹریولوسٹی، ووٹف گروپ، ہاٹ وائر اور ایکسپیڈیاکروز شپ سینٹرز کے لیے فضائی، گاڑی، پیکیج، ریل، بحری جہاز اور ایکسپیڈیاکی انشورنس مصنوعات کو مکمل حکمت عملیوںکا سہارا دیتا ہے۔ ایکسپیڈیا 400 سے زیادہ ایئرلائنوں اور کنیکٹیوٹی شراکت داروں اور درجنوں کار رینٹل کمپنیوں اور کروز لائنوں کے ساتھ تعلقات  رکھتا ہےجو انہیں ایکسپیڈیا کے قابل بھروسہسفری برانڈ پورٹ فولیو میں موجود 60 ملین سے زیادہ صارفین تک موثر انداز سے رسائی میں مدد د یتے ہیں۔

نارتھ اسٹار کے بارے میں

نارتھ اسٹار ایک تزویراتیمارکیٹنگ جائزے اور مشاورت کا ادارہ ہے جو گہری نظر کو پر اثر بنانے کے لیے ملکیتی اور ثابت شدہ تزویراتیمارکیٹنگ ڈھانچوں اور نمونوں کے ذریعے جدید، مخصوص تحقیقی طریقے اور ثقافتی پس منظر سے ملاتا ہے۔ نارتھ اسٹار کی خدمات کا مجموعہ برانڈ، صارف اور مارکیٹنگ حکمت عملی کے اہم ترین اجزاء سے متعلق ہے، جس میں سفر اور سیاحت، خوردہ، آٹوموٹو، سی پی جی، غذا و مشروبات، مالیاتی خدمات، ادویات ساز/صحت عامہ، نقل و حمل اور فیشن/لگژری کے شعبوں میں مہارت شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.northstarhub.com۔

ٹریڈ مارکس اور لوگوں اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ کاپی رائٹ ایکسپیڈیاانکارپوریٹڈ۔ تمام حقوق محفوظ۔ سی ایس ٹی: 2029030-50

*ذریعہ: گولڈمینساکساینالسٹ رپورٹ، ایئرلائنز ان پکچرز: فنڈامینٹلز ٹو فوکس آن، 26 فروری 2015ء

Latest from Blog