کوڈی سمپسن ایس ایکس ایس ڈبلیو میں اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کے ساتھ خوشی کے بین الاقوامی دن کا جشن مناتے ہوئے

آسٹن، ٹیکساس، 21 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آج اقوام متحدہ اور دنیا کی سب سے پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ سروس مکس ریڈیو نے خوشی کا عالمی دن مقرر کیا ہے اور عالمی گلوکار/نغمہ نگار کوڈی سمپسن نے ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ میں حیران کن کارکردگی پیش کرکے #HappySoundsLike پلے لسٹ کا اجراء کیا ہے۔

Cody%20Simpson%20celebrates%20International کوڈی سمپسن ایس ایکس ایس ڈبلیو میں اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کے ساتھ خوشی کے بین الاقوامی دن کا جشن مناتے ہوئے

تصویر:http://photos.prnewswire.com/prnh/20150320/183557
تصویر:http://photos.prnewswire.com/prnh/20150320/183556

خوشی کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ بھر کی مہم کو حتمی شکل دیتے ہوئے مکس ریڈیو کی تخلیق کردہ #HappySoundsLike پلے لسٹ کے شریک مہمانوں کے سامنے رونمائی کی گئی اور پر دنیا بھر www.happysoundslike.comکی سماعت کے لیے دستیاب ہے۔

موسیقی خوشیاں پھیلانے اور استحکام بخشنے اور ایک بہتر کل کی امید کو تقویت دینے کی قوت رکھتی ہے،  اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پیامبر برائے امن اور خیرسگالی سفیروں، اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی گلوکاروں برٹنی اسپیئرز، نکول شیرزنگر، ایڈ شیران، چارلیز تھیرون اور جان لیجنڈ نے دنیا کی مسرور ترین پلے لسٹ بنانے میں اپنے خوش کن ترین گانوں کا حصہ ڈالا ہے۔

کوڈی سمپسن تبصرہ کرتے ہیں کہ “میں خوشی کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کی اس شاندار مہم کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہوں۔”

“مجھے امید ہے کہ سب اس دن کی حمایت کریں گے اور #HappySoundsLikeپلے لسٹ سنیں گے۔

Gigi%20Hadid%20and%20Cody%20Simpson کوڈی سمپسن ایس ایکس ایس ڈبلیو میں اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کے ساتھ خوشی کے بین الاقوامی دن کا جشن مناتے ہوئے

مکس ریڈیو کے سربراہ جرکی روزنبرگ تبصرہ کرتے ہیں کہ “اس سال، خوشی کے بین الاقوامی دن کی علامت کے طور پر، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں سہارے اور دنیا بھر میں ہماری مشترکہ فطری تمنا، خوشی، کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ جیسا ساتھی ملا۔

“بین الاقوامی سپر اسٹارز کے اشتراک کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ #HappySoundsLike دنیا بھر میں چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی اور بہتر کل کے لیے امید کو جلا بخشے گی۔”

2012ء میں اقوا م کی جنرل اسمبلی کی جانب سے مقرر کردہ خوشی کا بین الاقوامی دن تسلیم کرتا ہے کہ “خوشی کا حصول ایک بنیادی انسانی ہدف ہے۔” اپنے 70 ویں سال میں موجود اقوام متحدہ اس ہدف کے حصول میں مدد کے لیے متعدد مہمات چلائے گا۔

Latest from Blog