پاکستانی مرد دبئی میں بھی خواتین کو بری نگاہ سے گھورتے ہیں: نادیہ حسین

کراچی(پی پی آئی)معروف ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے گھورتے ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق نادیہ حسین نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آنکھوں دیکھا حال بتایا اور کہا کہ حال ہی میں میں دبئی کے جمیرا بیچ گئی جہاں میں نے دیکھا کہ ہمارے نچلے طبقے کے مرد شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر وہاں آئے ہوتے ہیں اور درخت کے برابر میں بیٹھ کر خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ اگر یہاں کوئی مرد کسی عورت کو دیکھے تو پھر ان میں مزید کوئی حرکت کرنے کی ہمت بھی آجاتی ہے، دبئی میں  وہ اس سے آگے کچھ نہیں کرسکتے۔  نادیہ حسین نے کہاکہ جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں، مجرم کو مجرم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور مجرمان کو سزا ملنی چاہیے،۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نورمقدم کو قتل کرنیوالے ظاہر جعفر سے لے کر کراچی میں گاڑی سے بیٹی اور والد کو قتل کرنے والی نتاشا اقبال تک ہر مجرم کو سزا دی جانی چاہیے،ورنہ جرائم کم نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہنزہ میں سالانہ ایپل فیسٹیول شروع، ملکی اور غیرملکی سیاح بڑی تعدادمیں شریک

Wed Oct 16 , 2024
ہنزہ(پی پی آئی)ہنزہ کے علاقے پھسو میں سالانہ ایپل فیسٹیول سج گیا۔فیسٹیول میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے,فیسٹیول میں مختلف اقسام کے سیب کے اسٹالز لگ گئے۔ پی پی آئی کے مطابق غیرملکی سیاحوں نے بھی فیسٹیول میں دلچسپی لی،منتظمین کا کہنا ہے کہ گلیشیرزکے ٹھنڈے پانی سے پک کرذائقہ دار پھل تیار ہوتا ہے۔ […]