جمائما گولڈ سمتھ کا عمران کی رہائی اور بیٹوں کے ساتھ رابطہ کروانے کا مطالبہ

لندن(پی پی آئی)  عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے ساتھ ان کے بیٹوں سے ان کا رابطہ دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جمائما گولڈ سمتھ نے جیل میں ان کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے”ایکس“ پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے عمران خان کے ساتھ جیل میں برتاو کے حوالے سے سنگین اور تشویشناک خبریں آرہی ہیں پاکستانی حکام نے ان کے خاندان اور وکلا کی ملاقاتیں روک دی ہیں اور تمام عدالتی سماعتوں کو موخر کر دیا ہے.وجمائما نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 ستمبر سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان جو کہ برطانوی شہری ہیں اور لندن میں رہتے ہیں کے ساتھ ہفتہ وار کالز بھی بند کر دی گئی ہیں.  پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اپنی پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ حکام نے اب ان کے سیل کی بجلی اور روشنی بھی بند کر دی ہے اور انہیں سیل سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور وہ مکمل طور پر قید تنہائی میں ہیں اور ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے.جمائما نے اپنی پوسٹ میں اس کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے خاندان ان کی جماعت کے ارکان اور حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں اور پاکستان میں تمام سیاسی مخالفین کو خاموش کیا جا سکے جمائما نے لکھا کہ عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو اگست 2023 سے فوجی حراست میں رکھا گیا ہے عمران خان کی بہنیں عظمی اور علیمہ خان جو ان کے حق میں بولتی رہی ہیں ان کو بھی پرامن طور پر ایک مظاہرے میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں حالانکہ ان کی گرفتاری کے لیے کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جدہ کی دکانوں، مالز اور کارپارکنگز  سے ایک پاکستانی سمیت متعدد گداگر خواتین گرفتار

Wed Oct 16 , 2024
ریاض(پی پی آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جدہ کی مختلف دکانوں، مالز اور کارپارکنگ علاقوں میں  متعدد گداگر خواتین گرفتار کی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ ’شہر کے معروف مال کی کار پارکنگ میں ایک خاتون گداگر کی اطلاع ملی‘۔’اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کرنے پر […]