جدہ کی دکانوں، مالز اور کارپارکنگز  سے ایک پاکستانی سمیت متعدد گداگر خواتین گرفتار

ریاض(پی پی آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جدہ کی مختلف دکانوں، مالز اور کارپارکنگ علاقوں میں  متعدد گداگر خواتین گرفتار کی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ ’شہر کے معروف مال کی کار پارکنگ میں ایک خاتون گداگر کی اطلاع ملی‘۔’اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی تارک وطن ہیں‘۔ادارے نے کہا ہے کہ ’ایک اور کار پارکنگ علاقے میں بالواسطہ طور پر گداگری کرنے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔وہ پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی‘۔’گرفتاری پر معلوم ہوا کہ وہ یمنی تارک وطن ہے اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے‘۔’اسی طرح متعدد دکانوں کے سامنے اور شاپنگ مالز کے سامنے بھی غیر ملکی گداگر خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرز  امیدواروں کی حتمی فہرست میں عمران کا نام شامل

Wed Oct 16 , 2024
لندن (پی پی آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلرز کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے امیدواروں کی حتمی جاری ہونے والی فہرست میں تحریک انصاف کے بانی کا نام شامل نہیں ہے۔آکسفورد یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی […]