کراچی(پی پی آئی)بینکنگ محتسب سراج الدّین عزیز کا کہنا ہے کہ عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچنے کے لیے بینک صارفین ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص پر ظاہر نہ کریں اپنے موبائل فون پر ناقابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بینک صارفین مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔