پاکستان سمیت 12 ممالک میں شدید غذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچے موت کے خطرے سے دوچار

کراچی(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے ادارے عالمی امدادی فنڈ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ زندگی بچانے کے علاج میں استعمال ہونے والی خوراک کی خریداری کے  فنڈز کی قلت کے باعث دنیا بھر میں شدیدغذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ہے پی پی آئی کے مطابق عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غذائی قلت سے شدید متاثرہ 12 ممالک پاکستان سمیت مالی، نائیجیریا، چاڈ، نائجر، کیمرون، سوڈان، مڈغاسکر، کینیا، جنوبی سوڈان، کانگو اور یوگنڈا شامل ہیں۔رواں سال پاکستان میں شدید غذائی قلت کا شکار صرف 2 لاکھ 62 ہزار بچوں (متاثرہ بچوں کی ایک تہائی تعداد) کو زندگی بچانے والی خوراک مہیا کی جاسکی ہے۔پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی زندگی بچانے والی خوراک کی موجودہ سپلائی مارچ 2025 میں ختم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے بعد علاج کی جاری کوششوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔’ایک اندازے کے مطابق فنڈز کی قلت  سے 12 شدید متاثرہ ممالک میں 20 لاکھ بچوں کو جان بچانے والی خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، مالی، نائجیریا، نائجر اور چاڈ پہلے ہی جان بچانے والی خوراک کی قلت کا شکار ہیں یا ہونے والے ہیں جبکہ پاکستان، کیمرون، سوڈان، مڈغاسکر، جنوبی سوڈان، کینیا، کانگو اور یوگنڈا آئندہ سال کے وسط تک جان بچانے والی خوراک کی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل کا کہنا ہیکہیونیسیف نے اپنی عالمی اپیل میں پاکستان کو جان بچانے والی خوراک (آر یو ٹی ایف) کے 30 لاکھ کارٹنز کی فراہمی میں حائل فنڈز کی قلت کے پیش نظر ایک کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے فوری فنڈز کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے اسے 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بابا گورو نانک کا جنم دن15نومبر کو منا یا جائے گا

Thu Oct 17 , 2024
 ننکانہ صاحب(پی پی آئی) بابا گورو نانک جنم دن  نومبر میں  منا یا جائے گا اور اس سلسلہ کی مرکزی تقریب 15نومبر کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کو سہولتوں کی فراہمی، گورو دواروں کی تزئین آرائش کی منظوری دی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  اس بار […]