جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے ٹی یو وی اعلیٰ درجے کا اولا ٹیسٹ پاس کرلیا

شنگھائی، 23 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے معروف اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے تمام پی وی ماڈیولز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کا اولے ٹکرانے کا اعلیٰ  درجے کا ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔

اولے ٹکرانے کے اعلیٰ  درجے کے ٹیسٹ کے دوران 45 ملی میٹرز قطر کے اولے جے اے کے ماڈیولز پر 30.7 میٹرز فی سیکنڈ (تقریبا 110.5 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے شیشے کی سطح پر مارے گئے۔ اس کے مقابلے میں اولے ٹکرانے کے عام ٹیسٹ میں صرف 25 ملی میٹر قطر کے اولے استعمال کیے جاتے ہیں اور انہیں محض 23 میٹرز فی سیکنڈ کی رفتار سے مارا جاتا ہے۔ جے اے ماڈیولز کی اینٹی-کائنیٹک انرجی امپیکٹ کارکردگی اصل صنعتی معیارات سے دس گنا زیادہ ہے۔

جے اے سولر کے صدر جناب جیان سی نے تبصرہ کیا کہ “سخت تر موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کو تیار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماڈیولز زیادہ سخت حالات کے تحت اولے ٹکرانے کا ٹیسٹ پاس کریں۔ ٹی یو وی اولے ٹکرانے کا اعلیٰ  درجے کا ٹیسٹ جے اے سولر کی پی وی مصنوعات کی انتہائی بھروسہ مندی کا اور صنعتی پی وی ٹیکنالوجی میں ہماری مسابقتی برتری کا مزید ثبوت ہے۔

Latest from Blog