“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر

– ماؤنٹین ڈیو (ر) نے فلم ساز جسٹن لن کے اشتراک میں اسکاٹی لاگو اور شان مالٹو کے ساتھ پہلی عالمی تخلیق سے “ڈو دی ڈیو” کریڈو کو دوبارہ متعارف کروا دیا

پرچیز، نیو یارک، 30 مارچ 2015ء/ پی آر نیوزوائر/ — ڈکٹ ٹیپ، ماچس، ایک اسکیٹ بورڈ اور ڈیو (ر) کی ایک بوتل، پہلی نظر میں کچھ مبہم اور غیر واضح سا لگتا ہے۔ البتہ جب ڈیو نیشن دوسری نظر ڈالتی ہے تو وہ مواقع دیکھتی ہے کہ جہاں دوسرے ایک غیر معمولی، فرحت بخش اور زبردست وقت کی تحریک نہیں  دے سکتے۔

Mountain Dew brings “Do the Dew” global with Olympic snowboarder Scotty Lago in first-ever global campaign.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150319/183215

ماؤنٹین ڈیو کے پرستاروں کی اس انوکھی صفت کی توضیح کے لیے اپنی نوعیت کا انوکھا لیمونی مشروب “ڈو دی ڈیو” متعارف کروایا جا رہا ہے — مجتمع ہونے کی مشہور صدا اور برانڈ اعتماد – اپنی اولین عالمی برانڈ مہم کے لیے بنیاد کی حیثیت سے دنیا بھر میں ڈیو نیشن کو متحد کررہا ہے۔

“ماؤنٹین ڈیو ہمارے بلین ڈالر برانڈز اور سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی برانڈز میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان، بھارت اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی بے مثال قائدانہ پوزیشن کا لطف اٹھاتا ہے، اور مشروبات اور مجموعی طور پر صارفی اشیاء کے شعبے میں بھی ان چند برانڈز میں سے ایک ہے جن کو کسی حقیقی مسابقت کا سامنا نہیں۔ یہ حقیقتا اپنے زمرے میں واحد ہے۔” بریڈ جیک مین،صدر، پیپسی کو گلوبل بیوریجز گروپ (@bradjakeman) نے کہا۔  پہلی عالمی مکمل مارکیٹنگ مہم کے ذریعے ماؤنٹین ڈیو کو ہم آہنگ کرنا اپنے سرفہرست برانڈز میں ازسرنو سرمایہ کاری کرنے، اور اس کے درجے اور طاقت کو بڑھانے سے ہماری وابستگی کا حصہ ہے، جو ہمیں اس طاقتور برانڈ کو اسی جذبے اور تصدیق کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھنے کی سہولت دے گا جس کی توقع ڈیو نیشن ماؤنٹین ڈیو سے رکھتی ہے۔”

عالمی “ڈو دی ڈیو” مہم دو تخلیقی فلمیں رکھتی ہے – روایتی اور ڈیجیٹل دونوں جگہ دیکھنے اور شیئر کرنے کے لیے- جہاں عام “اجزاء” کو ڈیو کی بوتل کے ساتھ جوڑ کو اچھے وقت کی بہترین ترکیب تخلیق کی گئی ہے۔ “فائر بورڈ” — پروفیشنل اسکیٹ بورڈر شان مالٹو کے ساتھ — کرتبوں اور پیچیدہ حرکات کے ساتھ ساحل سمندر پر الاؤ روشن کرتی ہے۔ “ڈائریکشنز” اولمپک سنو بورڈر اسکاٹی لاگو اور کینیڈا کی برفیلی چوٹیوں سے پہاڑ کے دامن میں ایک زندہ دل تقریب تک کا سفر ظاہر کرتی ہے۔

“ڈو دی ڈیو ماؤنٹین ڈیو کے لیے محض ایک اشتہاری نعرے سے کہیں بڑھ کر ہے – یہ ایک برادری کے رویے کی نمائندگی کرتا ہے جو درست انداز میں زندگی کو گزارنا چاہتی ہے،” سائمن لوڈن، چیف مارکیٹنگ آفیسر، پیپسی کو امریکاز بیوریجز نے کہا۔ “اس کے مطابق کہ جو ڈیو نیشن ڈیو سے توقع رکھتی ہے، ہم نے اس عالمی مہم کے لیے مواد تخلیق کیا ہے جس میں تصدیق ہمارا معیار ہے، اور ہم اپنے پرستاروں کو اس کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارنے کا موقع دینے کے کا مزید انتظار نہیں کرا سکتے۔”

“ڈو دی ڈیو” کو دنیا بھر میں ایک شاندار طریقے سے زندگی کا روپ دینے کے لیے ماؤنٹین ڈیو نے ہالی ووڈ کے زبردست ہدایت کاروں میں سے ایک جسٹن لن کے ساتھ شراکت داری کی جو دی فاسٹ اینڈ دی فیوریئس فرنچائز اور ایچ بی او کے اگلے سیزن اور جس کا شدت سے انتظار کیا جارہاے وہ اسٹار ٹریک 3 کے لیے ہدایات کے لیے مشہور ہیں۔

لن نے کہا کہ “ماؤنٹین ڈیو کے ساتھ تعاون کرنا ایک ہیجان خیز تجربہ تھا اور ہم فلم سازوں کی اجتماعی کوشش تھی کہ ہم اس جوہر کو پیش کریں کہ ‘ڈو دی ڈیو’ کا کیا مطلب ہے۔ اس مواد کو بنانے کے لیے ہم نے اس مطلب کو حقیقتا شامل کیا ہے – تخلیق کی حدوں کو چھوا ہے اور امید ہے کہ دنیا بھر میں پرستاروں کے لیے اس کی روح کو چھو لیا ہے۔”

مکمل عالمی “ڈو دی ڈیو” مہم میں ایک تازہ دم بصری شناخت کا نظام بھی شامل ہے جو بااثر پرنٹ اور بیرونی اور ساتھ ساتھ شیئر کرنے کے قابل ڈيجیٹل مواد رکھتا ہے۔ ڈیو نیشن ماؤنٹین ڈیو کو فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فالو کرکے اس کام کو دیکھ سکتے ہیں اور ہیش ٹیگ #DoTheDew پر گفتگو میں شامل ہو سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ماؤنٹین ڈیو پیپسی کو کے 22 بلین ڈالر برانڈز میں سے دو کی ذمہ دار ہے جو ماؤنٹین ڈيو اور ڈائٹ ماؤنٹین ڈیو کے ساتھ ہے جن میں سے ہر اندازا سالانہ خوردہ فروخت میں اپنے بل بوتے پر بلین ڈالرز سے زیادہ تخلیق کرتا ہے۔ امریکہ میں ماؤنٹین ڈیو ایک طاقتور برانڈ ہے جسے  بیوریج ڈائجسٹ نے نمبر 3 مائع فرحت بخش مشروب میگا برانڈ قرار دیا ہے اور ذائقہ دار کاربورینٹڈ سافٹ ڈرنکس میں پہلا نمبر دیا ہے۔

 پیپسی کو کے بارے میں
دنیا بھر کے 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں روزانہ ایک ارب سے زائد مرتبہ پیپسی کو مصنوعات کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔ پیپسی کو نے 2014ء میں 66 بلین ڈالرز سے زیادہ کی خالص آمدنی حاصل کی، جسے مکمل خوراک و مشروبات کے پورٹ فولیو سے تحریک ملتی ہے جس میں فریٹو-لے، گیٹوریڈ، پیپسی-کولا، کویکر اور ٹروپیکانا شامل ہیں۔ پیپسی کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں مزیدار خوراک اور مشروبات کی وسیع رینج ہے، جس میں 22 برانڈز شامل ہیں جن میں سے ہر اپنی سالانہ اوسط خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز حاصل کرسکتا ہے۔ پیپسی کو کے قلب میں کارکردگی مع مقصد ہے – ہمارا ہدف درجہ اول کی مالیاتی کارکردگی پیش کرنا ہے اور ساتھ ساتھ حصص یافتگان کی قدر میں قابل تحمل نمو تخلیق کرنا ہے۔ عملی طور پر کارکردگی مع مقصد کا مطلب ہے خوراک و مشروبات کی وسیع رینج پیش کرنا ضیافت سے لے کر صحت بخش اشیائے خوردونوش تک؛ ماحول پر اپنے اثر کو کم سے کم کرنے کے لیے جدید طریقے تلاش کرنا اور اپنے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنا؛ دنیا بھر میں اپنے ملازمین کے لیے ایک محفوظ اور مکمل ترین کام کی جگہ فراہم کرنا؛ اور جن برادریوں میں ہم کام کررہے ہیں اس کا احترام، ان کی مدد اور سرمایہ کاری شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.pepsico.com ملاحظہ کیجیے۔

Latest from Blog