اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا

سان انتونیو، 27 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/–

ریستوران کی صنعت میں بہترین برگر شعبے کے بانی اسٹیک این شیک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں 15 نئے اسٹیک این شیک مقامات کھولے گا۔

اسٹیک این شیک ایم جے ہولڈنگز کے ملحقہ ادارے ایف ایم فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کر چکا ہے، تاکہ “بہترین برگر” کے سلسلے کو پاکستان میں لایا جائے۔ معاہدہ بگلاری کے اسٹیک این شیک کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسلسل توسیع کا حصہ ہے۔ ایم جے ہولڈنگز نے اسٹیک این شیک کی توسیع کے لیے ایف ایم فوڈز کو ادارے کی حیثیت سے تشکیل دیا اور دیگر غذائی خدمات، مالیاتی خدمات اور ابلاغی خدمات کے اداروں کی ملکیت بھی رکھتا ہے۔

اسٹیک این شیک کے سینئر نائب صدر برائے مارکیٹنگ جے فلینیکن نے کہا کہ “ایف ایم فوڈز پاکستان میں اسٹیک این شیک کے بہترین برگر اور ملک شیک تجربے کو متعارف کروانے کے لیے مکمل شراکت دار ہے۔”

برانڈ، جو اپنے اسٹیک برگرز، تازہ فرائیز اور روایتی ہاتھوں سے بنائے گئے ملک شیکس کے لیے معروف ہے (زاگاٹ کی جانب سے نمبر 1) کیو ایس آر میگزین کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق “کیو ایس آر 50 برگر شعبے” میں سرفہرست 5 کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہے جس کی بنیاد فی ریستوراں اوسط فروخت پر ہے۔

ایف ایم فوڈز کے ڈائریکٹر جناب وسیم احمد نے کہا کہ “ہم اسٹیک این شیک کو پاکستانی صارفین میں متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں جو اعلیٰ معیار اور ذائقے کو سرہتے ہیں۔ اسٹیک این شیک 80 سال پرانا امریکی برانڈ ہے جو تازگی اور معیار کا مترادف ہے۔ ہم معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر بہترین ممکنہ قیمتوں پر اسٹیک این شیک کا طعام نامہ پیش کرنے کا عہد کرتے ہیں۔”

اسٹیک این شیک اپنا پہلا مقام 2015ء میں لاہور میں کھولنے کی توقع رکھتا ہے۔

اسٹیک این شیک کے بارے میں

اسٹیک این شیک ایک کلاسیکی امریکی برانڈ ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں 500 سے زیادہ ریستورانوں میں بہترین برگرز اور شیکس پیش کرتا ہے۔ 1934ء سے اسٹیک این شیک ہاتھوں سے بنائے گئے بہترین اسٹیک برگرز اور ملک شیکس پیش کرچکا ہے۔ اسٹیک این شیک بگلاری ہولڈنگز (این وائی ایس ای: BH) کا ادارہ ہے۔

Latest from Blog