جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا

شنگھائی، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/–

اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے نمکین دھند کے خلاف مزاحمت رکھنے والے پی وی ماڈولیز نے دہرے معیار آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ (شدت کی سطح 6) پاس کرلیے ہیں جنہیں ٹی یو وی نورڈ نے کیا۔ جے اے سولر پی وی ماڈیولز صنعت میں یہ ٹیسٹ پاس کرنے والے اولین ہیں اور جے اے آنے والے تجارتی میلوں جیسا کہ انٹرسولر بیجنگ اور شنگھائی میں ایس این ای سی پی وی پاور ایکسپو میں اس بہتر بھروسہ مندی کو نمایاں کرے گا۔

ساحلی علاقوں میں نصب شمسی ماڈیولز نمکین دھند کے اثر کی وجہ سے کارکردگی میں انحطاط اور مختصر زندگی کے بڑے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، جو شیشے کو دھندلا اور فریم اور جنکشن بکس جیسے اجزاء کو گلا سکتی ہے۔ جے اے سولر کی ماڈیولز اقسام سخت ساحلی موسم کے سامنے جمے رہنے اور توانائی انحطاط کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ٹی یو وی نورڈ ٹیسٹنگ میں جے اے ماڈیولز نے 2 فیصد سے بھی کم توانائی انحطاط کا مظاہرہ کیا۔

ٹی یو وی نورڈ نے جے اے ماڈیولز پر آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ 6 کی شدت سطح کے ساتھ کیا۔ یہ صنعت میں سب سے بڑا ٹیسٹ ہے، اور 56 دن کے دوران جانچ کے آٹھ چکروں کا حامل ہے۔ دوگنے معیار کا کلاس 6 ٹیسٹ مشکل ہے کیونکہ یہ 112 دنوں کے دورانیے تک پھیلا ہوا ہے۔

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “بھروسہ مندی، توانائی پیداوار اور شمسی پی وی ماڈیولز کی زندگی شدید موسم کی وجہ سے بسا اوقات متاثر ہوتی ہے۔ اس ٹیسٹ میں سند حاصل کرنے سے جے اے سولر مصنوعات کی پائیداری اور اعلیٰ معیار کا ایک اور مظاہرہ ہوتا ہے۔ ہم مسلسل پیداواری جدت طرازی کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے کامیابی کے ریکارڈ پر فخر کرتے ہیں۔”

Latest from Blog