Facebook
RSS

117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”

Comments Off on 117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”
مارچ 31, 2015
ویب ڈیسک

گوانگ چو، چین، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/–

چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے 15 اپریل سے 5 مئی 2015ء تک ہونے والے 117 ویں کینٹن میلے کے لیے جوق در جوق گوانگ چو آئیں گے۔ چین کی سب سے منافع بخش اور معروف تجارتی تقریب — جو اربوں ڈالرز کا کاروبار تخلیق کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے — میں شرکت کرنے کی وجوہات ہمیشہ زبردست رہی ہیں، لیکن اس بار نئے خریداروں کے لیے یہ سفر کرنے پر پرکشش اضافی فوائد ہیں۔

نئے خریداروں کے لیے اشتہاری انعام (اے آر این بی) پروگرام پہلی بار 2014ء کی دوسری ششماہی میں 116 ویں کینٹن میلے میں جاری کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، یونان، روس اور پولینڈ کے نئے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔ 100 امریکی ڈالرز کے کوپن کے ساتھ جو نقد، خوراک یا خدمات کی وسیع اقسام کے ساتھ قابل تلافی ہے، فوائد وسیع اقسام کے، باآسانی قابل مطالبہ اور پورے کینٹن میلے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے یقینی ہیں۔

گزشتہ سال اے آر این بی پروگرام کے کامیاب اجرا، جو امریکہ سے نئے خریداروں تک محدود تھا، نے 215 نئے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، اور ان میں سے کئی نے اس پیشکش پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

“میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ایک بڑا انعام جیتو ں گا،” خوش باش اور میلے میں پہلی بار شرکت کرنے والے امریکی ہیری نے کہا۔ “میں وطن واپس جانے کے بعد اپنے تمام دوستوں کو ضرور کینٹن میلے کی تجویز دوں گا۔”

اے آر این بی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پہلی بار کے متوقع خریداروں کو صرف کینٹن میلے کی ویب سائٹ پر متعلقہ اشتہار پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد انہیں ایک ای-میل موصول ہوگی جس میں ان خدمات کی تفصیل ہوگی جس کے لیے پروگرام کوپن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوپنز – جنہیں پیشگی طور پر یا میلے کے دوران خود تلافی کروایا جا سکتا ہے – ہوٹل بکنگ، کار رینٹل، ترجمانی، خدمات، صوبائی دوروں اور ظہرانوں کے بدلے قابل تلافی ہیں، اور نقد کے بدلے بھی ان کا تبادلہ کروایا جاسکتا ہے۔

ایک بات یقینی ہے، کئی پروگرام شرکا 100 ڈالرز کے کوپن کو بالکل اسی طرح دیکھ رہے ہیں جیسا ایک بڑے سے کیک پر چیری۔

میلے کی فیس بک کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیری نے کہا کہ “میں نے یہاں آنے سے پہلے کینٹن میلے کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا۔ اے آر این بی پروگرام، اور ساتھ ہی شاندار میلے، کا مطلب ہے کہ مجھے دوگنا انعام ملا۔ میں لازمی واپس آؤں گا!”

117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml

اے آر این بی سوالات کے لیے:

محترمہ گینگ چی
+86-20-8913-8625
gengchi@cantonfair.org.cn

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:

جناب وو سیاؤینگ
+86-20-8913-8628
xiaoying.wu@cantonfair.org

Comments are closed.

‫STL کی 5جی ورچوئل ریڈیو ایکسیس انوویٹر ...

شروع سے آخیر تک واضح معیاری 5 جی حل فراہم ...

مکاوٗ ایس اے آر کے پانچویں دور حکومت کا...

گوانگژو، چین، 7 جنوری، 2020 /ژن ہوا ,ایشیا نیٹ /۔۔ ...

‫چین (گوانگڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون عالم...

گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا میں ایک نیا ...

نوجوانوں نے مکاوٗ۔ژوہائی کے بندھن کے نغم...

ژوہائی،چین، 22دسمبر،/2019 پی آر نیوزوائر/ ۔۔20دسمبرکے دن مکاوٗ کی چین ...

ژونگشان۔مکاوٗ کے بڑھتے ہوئے رابطہ سے گری...

ژنگوشان ،چین، 18دسمبر 2019،سنہوا،ایشیانیٹ/۔ دسمبر کی 15 تاریخ کو، مختصر ...

رنگین، پرجوش موسم سرما میں شمالی چین کی ...

ژیلنگول لیگ، چین، 18 دسمبر، 2019 / سنہوا۔ ایشیاء نیٹ ...

ژونگشان۔مکاوٗ کے بڑھتے ہوئے رابطہ سے گری...

ژنگوشان ،چین، 18دسمبر 2019،سنہوا،ایشیانیٹ/۔ دسمبر کی 15 تاریخ کو، مختصر ...

شمالی چین کے ژیلنگول لیگ کے چار موسم...

ژیلنگول لیگ،چین،18دسمبر 2019، سنہوا ،ایشیا نیٹ/۔ اس کا نام ...

چین کا گھوڑوں کا مرکز ژیلنگول لیگ شہسوار...

ژیلنگول لیگ ، چین ، 18 دسمبر ، 2019 / ...

‫136,000 یو ایس ڈالر کے شارجہ انٹرنیشنل ...

بگ ہارٹ فاوٗنڈیشن اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ...