اسلام آباد (پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں سال سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دو ہزار چھ سو سترہ نئی کمپنیوں کا اندراج کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہے۔اس کے نتیجے میں نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد دو لاکھ اکتیس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔اکسٹھ نئی کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی اور چین تینتالیس کمپنیوں کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار رہا۔نئی کمپنیاں مقامی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے درآمدات میں کمی اور تجارت خسارے میں کمی آئے گی۔