مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

سرینگر(پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماوں نے سری نگر میں منعقد ایک اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوض کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں میر واعظ عمر فاروق، پروفیسر عبدالغنی بٹ، مسرور عباس انصاری اور بلال غنی لون شریک تھے۔میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ”پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ ملاقات پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہمارے کچھ ساتھ ابھی بھی قید ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔“یہ اجلاس میرواعظ کی رہائش گاہ پرہوا جس کی میر واعظ نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت، چھاپوں اور بلا جوازگرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ میر واعظ اور دیگر رہنما?ں کی پہلی ملاقات تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

Wed Oct 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اہم شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد […]