کراچی(پی پی آئی) گورنر خیبر پختونخواہ نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پہ مبارکباد دی۔ ایک بیان کے مطابق انہوں نے دونوں صوبوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال پر گہری بات چیت کی گئی۔دونوں صوبوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم بات چیت کی گئی۔دونوں گورنرز نے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔