اسلام آباد (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ ملک بھر کے 42 کے بجائے 54 شہروں کے ریٹ جاری کیے جائیں گے، ایف بی آر کا بتانا ہے کہ مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا، پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی، بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون سے توثیق کے بعد رواں ہفتے پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل جاری ہو سکتے ہیں، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی ویلیوایشن کے لیے بھکر، چارسدہ، چنیوٹ، خانیوال، خوشاب، میانوالی، سبی اور صوابی شامل ہے۔