کراچی(پی پی آئی) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے پرائیویٹ جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2025اور سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کیلئے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ثا نوی تعلیمی بورڈکراچی چیئرمین بورڈسید شرف علی شاہ نے ایک اعلامیہ میں طلبا وطالبات سے کہا ہے کہ وہ 31اکتوبر 2024 تک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بورڈ سے ملحقہ نیشنل بینک، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کرنے کے بعد انہی بینکوں میں جمع بھی کرا سکتے ہیں۔