2 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی دارالخیر میرواعظ منزل نے بٹہ مالو میں آتشزدگی کے دوران پانچ رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے اپنے سرپرست میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھر پور اظہار کیا۔دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں بٹہ مالو جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول، آٹا،کمبل اور دیگر سامان تقسیم کیا۔