اسرائیلی پارلیمان شمسی منصوبے نے جے اے سولر کے ماڈیولز اختیار کرلیے

شنگھائی، 7 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) اپنے چھت پر لگائے گئے شمسی منصوبے کے لیے جے اے پی وی ماڈیولز استعمال کیے ہیں۔

کنیسٹ نے 29 مارچ کو اپنی چھت پر 450 کلوواٹ کے شمسی منصوبے کے آپریشن کی رونمائی کی۔ چھت پر 4,650 مربع میٹر پر محیط یہ دنیا بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کا مکمل کردہ اب تک کا سب سے بڑا شمسی منصوبہ ہے۔ 1,500 فوٹووولٹیک پینلز عمارت کی بجلی کی 10 فیصد ضروریات پوری کریں گے۔ یہ شمسی منصوبہ، توانائی بچانے کے دیگر اقدامات کے ساتھ، ممکنہ طور پر 2015ء کے اختتام تک کنیسٹ کی توانائی کھپت کو ایک تہائی کم کرے گا۔

کنیسٹ کے اسپیکر جناب یولی ایڈلسٹائن نے کہا کہ “جو کچھ ہماری نظروں کے سامنے ہو رہا ہے وہ توانائی بچاؤ میں ایک حقیقی انقلاب ہے۔ یہ صرف شمسی پینلز نہیں ہیں؛ یہ توانائی آگہی انقلاب کے حوالے سے ایک نقطہ تبدیلی ہے جس کی ہم گزشتہ دو سالوں سے ترویج کررہے ہیں۔”

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “ہم کنیسٹ کی چھت پر اس منصوبے کے لیے ماڈیول فراہم کرنے کے لیے مقامی تقسیم کار رالکو اور ای پی سی کمپنی سولر گرین کے ساتھ تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ شاندار شمسی منصوبہ ملک میں صاف اور قابل تجدید توانائی کے سلسلے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کنیسٹ کو 450 کلوواٹ جے اے ماڈیولز کی کامیابی سے فراہمی ہمارے اعلیٰ معیار ہماری پی وی مصنوعات کی بھروسہ مندی کا ثبوت اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر کا عکاس ہے۔”

Latest from Blog