اپریل میں مصادر ڈھونڈنے کے بہترین وقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے گوانگ چو میں تیسرا الیکس شو

ہانگ کانگ، 8 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین اور عالمی مارکیٹ دونوں میں گھریلو مصنوعات، روشنی اور برقی صنعت کے لیے دستیاب وسیع کاروباری مواقع پر دستک دینے کے لیے ایشیا میں بنی گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی مصنوعات پیش کرنے والا الیکس (ALEEX) کا تیسرا ایڈیشن 14 سے 17 اپریل 2015ء کو گوانگ چو، چین میں پولی ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سینٹر، پاچو میں ہوگا۔

گھریلو مصنوعات کے زمرے کے لیے میلے میں پیش ہونے والی مصنوعات میں پیش ہیں: گھریلو مصنوعات، ایئرکنڈیشننگ اور ہواداری کے آلات، باورچی خانے اور غسل خانے کی مصنوعات، گھریلو صفائی کے آلات، برقی صحت عامہ کی مصنوعات اور توانائی بچانے والے آلات۔

روشنی کا شعبہ تجارتی، سجاوٹی، گھریلو اور بیرون خانہ روشنی، جدید ترین ایل ای ڈی اور ایکو لائٹنگ  اور روشنی لوازمات پیش کرے گا۔

صارفی برقی مصنوعات برقی آلات اور گیجٹس کی وسیع رینج کا احاطہ کرتی ہے: بصری و سمعی مصنوعات، ڈیجیٹل تصویرکشی مصنوعات، ذاتی برقی مصنوعات، طبی و صحت عامہ کی برقی مصنوعات، برقی حفاظتی مصنوعات، ایکو اور توانائی کی بچت کرنے والی مصنوعات، برقی گیمز اور تفریح، ٹیلی کام مصنوعات، برقی اسمارٹ آلات اور لوازمات، اسمارٹ فون لوازمات، کمپیوٹر اور پیریفیرل مصنوعات، ایل سی ڈی ڈسپلے، 3ڈی پرنٹنگ، آٹو الیکٹرونکس، اور پرزہ جات و اجزاء۔

اپریل اور اکتوبر 2014ء میں آخری دو اجلاسوں کی کامیابی کے بعد 2015ء الیکس ہوم اپلائنسز، لائٹنگ اینڈ الیکٹرونکس ایگزی بیشن کہیں زیادہ بڑی ہوگی جس میں ہانگ کانگ، تائیوان، جنوبی کوریااور برعظیم چین سے 250 سے زیادہ نمائش کنندگان 350 بوتھس پر پیش ہوں گے جو سب اپنی جدید ترین ایجادات پیش کریں گے۔ نمائش بدستور بیرون ملک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی چینی مقامی مارکیٹ سے تاجروں اور خریداروں کی توجہ مبذول کراتی ہے، جو ایشیا بھر سے معیاری فراہم کنندگان سے ملاقات کے لیے براہ راست پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔

اپریل اور اکتوبر میں عروج پہنچے ہوئے خریداری کے اوقات سے مطابقت رکھنے کا وقت آ چکا ہے، الیکس بین الاقوامی خریداروں کی بڑی تعداد کی نظروں میں ہے جو کینٹن میلے کے پہلے مرحلے میں گوانگ چو کے پاچو ضلع میں جمع ہو رہے ہیں۔

الیکس کا مقام، پولی ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سینٹر، کینٹن میلے کے مقام سے محض چند قدموں کے فاصلے پر ہے، جو خریداروں کو بیک وقت دونوں نمائشوں کا دورہ کرنے کی زبردست آسانی دیتا ہے۔

سال میں دو بار ہونے والی نمائش گوانگ چو کے بہار و خزاں کے مصادر ڈھونڈنےکے اوقات کا ایک مستقل حصہ بن چکی ہے، جو بین الاقوامی خریداروں اور مقامی چینی کاروباری دااروں کو روابط بڑھانے اور گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی صنعتوں میں ایشیا بھر سے فراہم کنندگانکی بنیاد مضبوط کرنے کی ضروریات پوری کرتی ہے۔

رابطہ:
محترمہ لنڈا چین، مارکیٹنگ مینیجر،
میگا ایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ
linda.chan@mega-expo.com
852-3588-9688+

Latest from Blog