یونین پے نے سرحد پار ادائیگی سہولت کے لیے چینی ای-کامرس ادارے کے ساتھ اشتراک کرلیا

شنگھائی، چین، 8 اپریل 2015ء/سن ہوا –ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 8 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے سرحد پار آن لائن کاروباروںمیں ڈائنوڈائریکٹ لمیٹڈ کے ساتھ تعاون شروع کردیا ہے جو موخر الذکر کے بی 2 سی پلیٹ فارم ڈائنوڈائریکٹ، بی2بی پلیٹ فارم اوسیل اور متعلقہ ویب ویب سائٹس کو برعظیم چین سے باہر جاری ہونے والے یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کو قبول کرنا ممکن بناتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ یونین پے انٹرنیشنل نے یونین پے کارڈز رکھنے والے غیر ملکی افراد کو چینی ای-کامرس پلیٹ فارم پر ادائیگی کرنے کے لیے ایک چینی  بین السرحدی ای-کامرس ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

گو کہ چینی صارفین غیر ملکی پلیٹ فارموں سے اچھی قیمت پر غیر ملکی مصنوعات کی خریداری کا لطف اٹھا رہےہیں، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی افراد اور خوردہ فروش امید لگا رہے ہیں کہ انہیں چین میں بننے والی اشیاء تک رسائی ملے۔ سب سے بڑے چینی بین السرحدی ای-کامرس پلیٹ فارم کی حیثیت سے ڈائنوڈائریکٹ کا کاروبار مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی امریکہ اور وسطی اور مشرقی یورپ میں 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتا ہے۔

فریقین کے درمیان تعاون نہ صرف غیر ملکی کاروباری مالکان اور انفرادی شخصیات کو چین میں بین السرحدی ای-کامرس ویب سائٹس سے خریداری میں آسانی فراہم کرے گا بلکہ یہ مقامی بنانے والوں کو بھی اپنی مصنوعات عالمی خریداروں اور خوردہ فروشوں کو کم قیمت اور زیادہ موثر انداز میں بیچنے کا موقع دے گا، جو چین کی ساخت گری کی صنعت کو “باہر نکلنے” کے عمل میں تحریک دے گا۔

اگلے قدم کے طور پر یونین پے انٹرنیشنل سمندر پار مارکیٹوں میں کمرشل کارڈ مصنوعات پیش کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے جنہیں بین السرحدی ای-کامرس تجارت کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ چینی تاجروں کے پاس خریداری کے لیے غیر ملکی خریداروں کی طلب کو بہتر انداز میں پوراکیا جائے۔

غیر ملکی کاروباری مالکان اور انفرادی شخصیات یونین پے آن لائن پے منٹ (UPOP) کے ذریعے ادائیگی کرنے اور زیادہ حفاظت کی ضمانت کا لطف اٹھانے کے قابل ہیں۔

برعظیم چین سے باہر جاری ہونے والے یونین پے کارز میں مستقل اضافے کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک کارڈ استعمال اور سروس سسٹمز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے اور مقامی کارڈ یافتگان کو “ایک کارڈ کے ساتھ دنیا میں خریداری” کے تجربے کا لطف دینے سے وابستہ ہے۔

اس وقت برعظیم چین سے باہر 40 ممالک اور خطوں میں تقریباً 40 ملین یونین پے کارڈز جاری کیے جاچکے ہیں اور یونین پے کارڈ کو دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ کارڈ یافتگان تسلیم کررہے ہیں۔

اب یونین پے کارڈ یافتگان 10 ملین غیر ملکی آن لائں تاجروں سے براہ راست خریداری کرنے کے قابل ہیں۔ یونین پے کارڈز ایمیزن، ای بے،  راکوتین، اگوڈا، بکنگ اور کئی معروف غیر ملکی آن لائن تاجروں کے پاس قبول کیے جاتے ہیں۔ دریں اثناء، کارڈ یافتگان یونین پے ہیگو پلیٹ فارم “شاپ دی ورلڈ” کے ذریعے یونین پے کارڈز کے ساتھ ماں اور بچے کی مصنوعات، زیبائش و آرائش کی مصنوعات، ملبوسات اور خوراک سمیت ان غیر ملکی اشیاء کو خریدنے کے قابل ہیں جن کی بڑی مانگ ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

 ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog