ٹیکساس (پی پی آئی) امریکی ریاست ٹیکساس کی ایف ایم سی کارسویل جیل کے سامنے جہاں ڈاکٹر عافیہ صدیقی قید ہیں، سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاج کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔عافیہ موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سول سوسائٹی کے رہنما امام ناصر ہیرانی، یعقوب ایرا، فرحین صدیقی و دیگرنے خطاب کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے معافی کی مہم شروع کر دی گئی ہے انہوں نے تمام امن پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خاتمہ اور رہائی کے لیے خطوط امریکی صدر کو بھیجیں۔