کراچی (پی پی آئی)صنعتوں کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور پاکستان اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے انڈسٹریل پارکس کے قیام پر کام جاری ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ عمل ملیر کراچی میں ایک صنعتی پارک کے قیام کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔پارک چھوٹی صنعتوں اور مختلف صنعتی دفاتر پر مشتمل ہوگا منصوبے کے تحت پہلے پانچ سالوں میں دو لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔نیشنل ہائی وے اور ملیر ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراہوں کے سنگم پر واقع یہ پارک براہ راست کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک ہے۔
Next Post
لبنان کے عوام کے لیے پاکستانی امداد بیروت پہنچ گئی
Wed Oct 30 , 2024
سلام آباد (پی پی آئی): لبنان کے عوام کے لیے انسانی امداد کی 18ویں کھیپ کامیابی کے ساتھ لبنان کے شہر بیروت پہنچ گئی، جس نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری، حکومت پاکستان کی جانب سے 95 ٹن امدادی سامان لے کر گیا۔بدھ کو یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، حکومت پاکستان فلسطین […]