سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے سرکلر روڈ پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔گرفتاری کے جواز کے لیے، فوجیوں نے الزام لگایا کہ نوجوان آزادی کا حامی تھا۔