کوئٹہ(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباکو جدید تحقیق پر مبنی نصاب پڑھایا جائے گا جس سے وہ اسلام آباد اور لاہور کے طلبا کا مقابلہ کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ”الف انار“ اور ”بے بکری“ کے دور سے نکلنا ہوگا۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کوئٹہ کے چیئرمین گلاب خان خلجی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے تعلیمی سیشن کے لیے کورس کی کتابیں رواں سال کے دسمبر تک شائع کر دی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک“ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ”تشکیل دیا گیا ہے۔