کوئٹہ (پی پی آئی) محکمہ صحت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے غوث آباد میں غیر قانونی میڈیکل کلینکس اور جعلی غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔بدھ کے روز محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز نے غوث آباد کے علاقے میں غیر قانونی میڈیکل کلینکس اور جعلی غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران ان میڈیکل کلینکس سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرکے 10 غیر قانونی کلینکس کو سیل کردیا۔ قبضے میں لی گئی ادویات کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا جبکہ میڈیکل کلینکس کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔