کوئٹہ (پی پی آئی) محکمہ موسمیات کوئٹہ کے علاقائی مرکز نے جمعرات کے روز کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔اگلے 48 گھنٹوں کے لیے موسم کی پیشن گوئی؛ کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔