ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلی

-حکومت ڈیجیٹل ادائیگی منصوبے کے ذریعے اقتصادی نمو اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقاصد رکھتی ہے

نیو یارک اورکٹھمنڈو،16 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– سب سے کم ترقی یافتہ ملک کے درجے سے نکلنے کی قومی کوشش کے طور پر نیپال نےڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے اپنی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کردیا ہے – ۔بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت کے ذریعے حکومت کے نئے پلیٹ فارمز، پالیسیاں اور پروگرامات جامع نمو، شفافیت اور عورتوں کو اقتصادی اختیار دینے کو مضبوط کریں گے۔

A%20woman%20withdraws%20money%20using ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلیA woman withdraws money using an ATM in Kathmandu. Nepal plans to increase the financial independence of Nepalese women by enhancing access to economic resources such as digital financial services. Photo credit: Chandra Shekhar Karki/ UNDP Nepal.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197969
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197970LOGO
لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197971LOGO

نیپال کی وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکریٹری مدھوسودن پوکھاریل نے کہا کہ “نیپال میں ہم ایک عظیم تبدیلی کے عمل میں داخل ہو رہے ہیں۔ نیپال محفوظ اور موثر ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز کے استعمال کو تیز تر کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے پیش کردہ مواقع ہمیں مالیاتی نظاموں کو نیپال کے عوام زیادہ شفاف، قیمت کے لحاظ سے موثر اور جامع بنانے میں مدد دیں گے۔”

ادائیگی کو ڈیجیٹائز کرنے کے اپنے عہد سے وابستگی کے طور پر نیپال محصولات اور سوشل سیکورٹی الاؤنس جمع کرنے کو ڈیجیٹل روپ دینے کے نئے نظام کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ مزید برآں، عورتوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات جیسے اقتصادی وسائل تک رسائی کو بہتر بناکر عورتوں کی مالیاتی آزادی بڑھانے میں مدد دے گا۔ اپنی معیشت کو ڈیجیٹل روپ دینے کی کوششوں میں حکومت نیپال مختلف ڈیجیٹل ادائیگی منصوبوں پر الائنس کی پالیسی اور تکنیکی تجربے کا فائدہ اٹھا سکتی ہے جو حکومت کی احتساب و شفافیت کو بہتر بنائیں گے۔

عالمی بینک کے ڈیولپمنٹ ریسرچ گروپ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کو نیپال جیسے ممالک کی معیشت میں شامل کرنا کئی فائدے دے سکتا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی مالیاتی لین دین پر ہونے والے اخراجات کو کم کرتی ہے، شفافیت کو بڑھاتی اور عام مالیاتی خدمات تک رسائی کو تیز تر کرتی ہے جو لوگوں کو غربت کے شکنجے سے نکلنے اور جامع اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں مدد دیتی ہے۔ حکومت کا وژن، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور انتظامی ضمانت جدت طرازی اور سرمایہ کاری پر نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔

The%20Logo%20of%20the%20Government ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلیThe Logo of the Government of Nepal.

اپنی سرحد سے نکل کر نیپال کی وابستگی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں عالمی ترقی کی ایک اہم مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال بین الاقوامی برادری ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کا جائزہ لے گی اور تحفظ پذیر ترقیاتی اہداف کے نئے مجموعے کے ساتھ ایک بعد از 2015ء ترقیاتی ایجنڈے پر گفتگو کرے گی۔ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کی رپورٹ 2014ء کے مطابق یہ اہداف، بشمول انتہائی غربت کا خاتمہ، اسی وقت حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے جب انہیں دنیا بھر میں حاصل کیا جائے، جس میں نیپال جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کارکردگی پر غیر معمولی نظرتوجہ رکھی جائے۔

بیٹر دین کیش الائنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روتھ گڈوِن گروئن نے کہا کہ “ہم نیپال اور بیٹر دین کیش الائنس میں خوش آمدید کہتے ہیں اور معیشت کو ترقی دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے سے وابستگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیاں نیپال جیسے ممالک کو تحفظ پذیر فائدہ دیتی ہیں جو جامع اقتصادی ترقی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اخراجات کو کم کرنے اور سیکورٹی کو بڑھانے سے لے کر خواتین کو مالیاتی دھارے سے منسلک کرنے تک، نیپال کی نئی کوشش ملک کو اقتصادی و سماجی طور پر آگے بڑھنے ، اور ساتھ ہی عالمی ڈیجیٹل ادائیگی ماحول کو ترقی پانے میں مدد دیں گی۔”

نیپال نے الائنس کے 34 اراکین میں شمولیت اختیار کی جن میں حکومتوں، ترقیاتی شراکت دار، اقوام متحدہ کے ادارے اور نجی ادارے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے کیپٹل ڈیولپمنٹ فنڈ میں قائم اس الائنس کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، سٹی، فورڈ فاؤنڈیشن، ماسٹر کارڈ، اومدیار نیٹ ورک، امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور ویزا انکارپوریٹڈ کی مالی مدد حاصل ہے۔

روابط:
بیٹر دین کیش الائنس
سبرینا سدھو
662-7186 (646) 1+ / sabrina.sidhu@uncdf.org

وزارت خزانہ، حکومت نیپال
مدھوسودان پوکھاریل، جوائنٹ سیکریٹری، فنانشل سیکٹر مینجمنٹ ڈویژن
0977-9841283905 / mspokharel@yahoo.com

Better%20Than%20Cash ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلیBetter Than Cash Alliance Logo.

بیٹر دین کیش الائنس کے بارے میں
بیٹر دین کیش الائنس حکومتوں، ترقیاتی برادری اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داریاں کرتا ہے تاکہ عوام کو نقد سے برقی ادائیگی کے نظام کی طرف منتقل کرنے کا اختیار دیا جائے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، سٹی، فورڈ فاؤنڈیشن، ماسٹر کارڈ، اومدیار نیٹ ورک، یو ایس ایڈ اور ویزا انکارپوریٹڈ فنڈ دینے والے ہیں اور اقوام متحدہ کا کیپٹل ڈیولپمنٹ فنڈ دفتر کے طور پر خدمات دیتا ہے۔ http://www.betterthancash.org/ ملاحظہ کیجیے، @BetterThan_Cash فالو کیجیے اور خبروں کے لیے سبسکرائب کیجیے۔

وزارت خزانہ، نیپال کے بارے میں
وزارت خزانہ حکومت نیپال کا مرکزی ادارہ ہے جو ملک میں مائیکرو اور میکرو معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں رکھتا ہے۔ مزید برآں وزارت کا کلیدی کردار وسائل کی بنیادی تقسیم؛ عوامی اخراجات کا بہتر انتظام؛ داخلی اور خارجی وسائل کو بہتر تحریک دینا؛ عوامی سرمایہ کاری میں بہتر کارکردگی اور عوامی اداروں کی پیداواری صلاحیت کو مضبوط کرنا؛ آزاد اور سادہ فارن ایکسچینج پالیسیاں اور قوانین میں مضمر ہے۔ http://www.mof.gov.np/en/

Latest from Blog