کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئے

– کونکاکاف کے صدر جیفری ویب دوسری مرتب کے لیے بلامقابلہ منتخب

نساؤ، بہاماس، 17 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر — شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال کی کنفیڈریشن (کونکاکاف) نے آج بہاماس میں اپنے 30 ویں عمومی اجلاس اور 21 ویں غیر معمولی اجلاس کا جشن منایا، جس میں صدر جیفری ویب کے دوسری مرتب کے لیے عہدہ سنبھالنے کی تصدیق ہوئی اور ساتھ ساتھ انجمن کو مضبوط کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ کونکاکاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین کا بھی انتخاب کیا گیا۔

Webb%20Re Elected کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئےWebb Re-Elected Unopposed to Second Term.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150417/199297

بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر ویب نے کہا کہ “کونکاکاف تاریخ میں سب سے زیادہ ایک وژن کے ساتھ متحد ہے۔ ہم ایک مضبوط اور مستحکم آواز کے ساتھ عالمی منظرنامے پر اپنے خطے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ پوشیدہ رکاوٹیں جو دہائیوں سے خطے کی ترقی میں مزاحم تھیں غائب ہو رہی ہیں، اور ہم میدان اور میدان سے باہر کامیابی کی غیر معمولی سطح دیکھ رہے ہیں۔”

اجلاس جس میں تمام 41 رکن ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی تھی، میں فیفا صدر جوزف بلاٹر، بہاماس کے وزیر سیاحت ابیدیا ولچ کومبے، اور ساتھ ساتھ فیفا صدر کے لیے امیدوار شہزادہ علی بن الحسین، لوئس فیگو اور مائیکل وان پراگ جیسی معروف شخصیات بھی موجود رہیں۔

آنے والے عالمی کپ میں کونکاکاف کی چوتھی ٹیم بھی شامل کرنے کے حامی صدر بلاٹر نے کہا کہ “اس کنفیڈریشن کو استحکام اور اتحاد مضبوط بناتا ہے۔ اس غیر معمولی قیادت کے لیے جیفری ویب کو مبارکباد اور کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی اور رکن ایسوسی ایشنز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔”

اجلاس نے کونکاکاف اور فیفا ایگزیکٹو کمیٹیوں میں مختلف عہدوں کے لیے نمائندگان کی بھی تصدیق کی۔

– جیفری ویب کونکاکاف کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، جس نے فیفا کے نائب صدر کی حیثیت سے اگلے چار سال تک ان کے عہدے کی بھی تصدیق کی،

– کپتان ہوریس بیوریل کونکاکاف، کیریبین زون کے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے،
– جسٹنو کمپین کونکاکاف، شمالی امریکی زون کے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے،
– پیدرو چالوجا وسطی امریکی زون میں کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے،
– سونیا بین-ایمی کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی کی خاتون رکن کی حیثیت سے تخلیق ہونے والے نئے عہدے پر منتخب ہوئیں،
– ایڈورڈو لی فیفا ایگزیکٹو کمیٹی رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے جو کونکاکاف وسطی امریکی زون کی نمائندگی کریں گے۔

CONCACA کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئےCONCACAF Celebrates 30th Ordinary Congress.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150417/199298

کونکاکاف کے اچھے طرز حکمرانی اور مالیاتی استحکام کی بڑھتی ہوئی سطحوں پر رپورٹوں کو اجلاس میں نمایاں کیا گیا:

–        جناب سونیا بین-ایمی، کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی رکن، نے اجلاس کو عورتوں کی فٹ بال مع یوتھ ڈیولپمنٹ، انڈر-15 ویمنز چیمپئن شپ، کامیاب لیٹس ڈیولپ ویمنز فٹ بال سیمینار،  اور آنے والے ویمنز فٹ بال ڈے کے منصوبوں پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

–        مالیاتی کمیٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس نے گورننگ باڈی آمدنی میں اضافہ توقعات سے بڑھ کر ظاہر کیا۔ اجلاس نے اگلے چار سال کے لیے بجٹ کی بھی منظوری دی۔

–        آزاد آڈیٹر بی ڈی او بھی 2014ء آڈٹ کے ساتھ کانگریس میں موجود تھے۔ کانگریس نے آزاد آڈیٹر کی حیثیت سے بی ڈي او کو برقرار رکھنے کے حق میں رائے دی۔

–        ڈائریکٹر آف ڈیولپمنٹ نے نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے کامیاب پروگراموں، اور خواتین اور نوجوانوں کی فٹ ال اور ساتھ ساتھ بیچ سوکر پر بھی رکن ایسوسی ایشنز میں ترویج کے منصوبوں پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

–        ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز اور مارکیٹنگ نے کنفیڈریشن کے سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ منصوبوں کے بعد زبردست نمو کو ظآہر کیا، اور ساتھ ہی کنفیڈریشن کے کونکاکاف ٹی وی چیل کے اس مہینے اجراء کے بارے میں بھی تعارف پیش کیا۔

–        ڈائریکٹر آف ریفرینگ نے میدان میں کنفیڈریشنز کے ریفریز کی کامیابی کا جائزہ لیا، اور ساتھ ساتھ خاتون اور نوجوان ریفریز کی جاری تربیت پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں بنیادی توجہ اتحاد اور جمہوریت پر تھی، کیونکہ 41 رکن ایسوسی ایشنز نے گزشتہ تین سالوں میں صدر ویب کے کام کی بڑے پیمانے پر حمایت کی، جس کے بعد انہیں اگلی مرتبہ کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا۔

ویب نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ “تین سال قبل، میں اتحاد، ترقی اور بہتری کے لیے آیا، اس وعدے کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھاؤں اور خطے کو اس کے گرد متحد کروں۔ یہ آپ کے بغیر بہت بڑے– اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ ممکنہ طور پر ناممکن الحصول تھے۔”

مزید برآں، انجمن کی کارگزاری کا جائزہ لینے والے ایک آزاد پینل کونکاکاف انٹیگریٹی کمیٹی نے رپورٹ دی کہ اس کی رپورٹ آف انوسٹی گیشن کے اجراء کے بعد کنفیڈریشن نے کمیٹی کی تجویز کردہ 30 سے زیادہ اصلاحات کو پورا کیا۔

غیر معمولی اجلاس میں ترمیم شدہ حیثیتوں کی بالاتفاق رائے منظوری کے ذریعے کونکاکاف نے قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے جو مذکورہ بالا سفارشات کے نفاذ اور انتظامی پالیسیوں کے نفاذ کی اجازت دے گا۔

Latest from Blog