دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز

ڈریگن بادشاہ کا غیر معمولی ظہور – تاریخی طور پر قابل توجہ اور اس وقت موجود اصلاً قابل قدر ڈھانچوں میں سے ایک

ہانگ کانگ، 21 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– لنگ وونگ (ڈریگن بادشاہ) ایک نر ٹرائیکراٹوپس ڈائنوسار کی فوسل زدہ کھوپڑی ہے جو تقریباً 65 ملین سال پہلے آخری کریٹاکیوس عہد میں رہتا تھا۔ 95 فیصد سے زیادہ مکمل ہڈیوں کے ساتھ، 2.8 میٹرز طویل، 1.6 میٹرز بلند اور 1.4 میٹر جڑا، یہ زمین پر چلنے والے کسی بھی جاندار کی سب سے بڑی اور مکمل ترین کھوپڑی ہے۔ بصری اثر، معیار اور جمالیاتی شان و شوکت میں بے مثال یہ ڈائنوسار ڈھانچہ تاریخِ طبیعی  کا ایک شاہکار ہے۔

1 دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-a

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-b

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-c

ایشیا کے لیے پہلا

لنگ وونگ اب ایشیا میں فروخت کے لیے پیش ہے، جسے خاص طور پر ایوولوڈ لمیٹڈ پیش کررہے ہیں۔ ڈریگن بادشاہ کو اس کے نجی مالکان کی جانب سے یہاں لایا گیا تھا جو خطے کے ساتھ طویل روابط رکھتے ہیں۔ اس جسامت اور معیار کا ڈھانچہ کہیں بھی نجی فروخت کے لیے شاذونادر ہی دستیاب ہوتا ہے، اور ایشیا میں تو پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

ڈریگن بادشاہ سے آشنا فوسل ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ 1997ء میں ایک ادارے کی جانب سے 8.5 ملین امریکی ڈالرز میں غیر تیار شدہ حالت میں موجود ٹائرانوسارس ریکس کے ڈھانچے کے حصول کے بعد سے مارکیٹ میں لنگ وونگ جیسے جثے، حجم اور معیار جسی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔ لنگ وونگ جیسی کوئی چیز دنیا بھر میں کسی کی بھی ملکیت نہیں، عجائب گھروں، اداروں، بلدیات یا نجی شخصیات کسی کی بھی نہیں۔

2 دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز

بے مثال جاہ و جلال کا ایک مستند ڈریگن

نام لنگ وونگ (ڈریگن بادشاہ) چینی ثقافت میں مضبوط، اچھی قسمت اور طویل عمری کی بہترین علامت – ڈریگن—سے متاثرہ تھا۔ فینگ شوئی ڈریگن طاقت، نیک شگون، انفرادی کامیابی اور ذاتی امتیاز کا نمونہ ہے۔ اس لیے نام لنگ وونگ صاحبان قدر کے شایان شان اس شاہکار کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہے۔

اس پائے اور تکمیل کا فوسل انتہائی نایاب حالات میں ملتا ہے۔ لنگ وونگ کی موجودگی اس کے خاتمے کے بعد کئی عہدوں تک اس کی غیر معمولی خوش قسمتی کی وجہ سے ہے۔ یہ انوکھا ٹرائیکراٹوپسفوسل سب سے بڑی مصور فطرت نے تیار کیا اور اسے لاکھوں سالوں تک عناصر کی قوت نے لافانی حیثیت دی۔

ایوولوڈ لمیٹڈ کے بارے میں

ڈریگن بادشاہ خاص طور پر ایوولوڈ لمیٹڈ کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے، جو تاریخِ طبیعیاور عہدِ قدیم کی ناقابل یقین اشیاء میں مہارت رکھتا ہے۔

3 دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز

لنگ وونگ کے جدید دنیا میں غیر معمولی ازسرِ نو ظہور کی مکمل کہانی کے بارے میں جاننے کے لیے thedragonking.netدیکھیں یا پر enquiry@thedragonking.netای میل کریں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-c

Latest from Blog