شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا فیصلہ خوش آئند، مزید کمی کے اقدامات ناگزیر، کاٹی

کراچی(پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈھائی فیصد (2.5%)کی کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی ریٹ کو  مزید کم کرکے سنگل ڈیجٹ پر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جنید نقی نے کہا کہ شرح سود بلند سطح پر رکھنے سے ہاٹ منی توقع کے مطابق میسر نہیں اور دوسری طرف بلند پالیسی ریٹ سے معیشت سست روی کا شکار ہوگئی ہے جسے فوری درست کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ صنعتوں کے سرمائے کی قلت دور کرنے اور معاشی ترقی کیلئے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے امپورٹ بل میں اضافہ اور کرنسی پر پڑنے والے اس کے منفی اثر کے معاشی ماہرین کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت امپورٹ کو محدود رکھنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر پر اس کا اثر نہ پڑے۔ جنید نقی نے مزید کہا کہ روپے کی قیمت مستحکم ہے تاہم معیشت میں بہتری، معاشی شرح نمو اور زرمبادلہ کے ذخائر کو دیکھتے ہوئے روپے کی قدر کو بہتر ہونا چاہیے تھا لیکن اسے پرانی قیمت پر برقرار رکھنے سے ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت روپے کی حقیقی قدر اور شرح سود کو بہتر بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد کرے تاکہ انڈسٹری خاص طور پر ایکسپورٹ انڈسٹری کو اس کا فائدہ پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ”عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024ء“ کے حوالے سے پریس کانفرنس آج ہوگی

Mon Nov 4 , 2024
کراچی(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 17روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024ء“ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس منگل 5 نومبر 2024 کو حسینہ معین ہال، پہلی منزل،احمد شاہ بلڈنگ میں  منعقد ہوگی۔آرٹس کونسل  کے اعلامیہکے مطابق جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سینئر اداکار و نائب صدر آرٹس کونسل منور […]