کراچی(پی پی آئی) پاکستان بزنس اینڈ ڈس ایبلٹی نیٹ ورک نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں آجروں کے لیے معذوری کی شمولیت سے متعلق سیشن کا انعقاد کیا۔ اس ایونٹ نے متنوع شعبوں سے 40 سے زیادہ تنظیموں کو راغب کیا، جس کا مقصد معذور افراد کی خدمات حاصل کرنے اور ان کی مدد کرنے اور پاکستان میں جامع کام کی جگہوں کو فروغ دینے میں آجروں کے اعتماد کو بڑھانا ہے۔۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی پریس ریلیز کے مطابق ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے شرکاکا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کی شمولیت کاروباری مفادات کے مطابق ہے۔ بعدازاں مجید عزیز نے معذوری کی شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ معذور افراد کی خوبیوں اور صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کریں، ان پر ترس کھانے کی بجائے ان کی خوبیوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔