کشمیری عوام6 نومبر کو یوم شہدا ئے جموں تجدید عہد کے ساتھ منائیں: حریت کانفرنس

 سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ 1947کا جموں کا قتل عام انسانی تاریخ کے سب سے بڑے قتل عام میں سے ایک اور بدترین سانحہ ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں 1947کے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں کا سانحہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام اور بدترین سانحہ ہے۔ نومبر 1947میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور آر ایس ایس اور جن سنگ سمیت ہندوتوا فرقہ پرست قوتوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔حریت ترجمان نے عوام پر زور دیا کہ وہ 6 نومبر کو یوم شہدا ئے جموں اس تجدید عہد کے ساتھ منائیں کہ کشمیری شہدا   کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارت کی ہندوتوا حکومت نے اگست 2019میں فرقہ وارانہ خطوط پر مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد سے کشمیریوں کو بتدریج بے اختیار بنایا جارہاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی،امیت شاہ اور آر ایس ایس کے سربراہ مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لیے انگریزوں کی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے عوام نے بھارتی حکومت کے غیر قانونی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور وہ بھارتی تسلط کے خلاف متحد ہیں۔ حریت ترجمان نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہدائے جموں منائیں۔ انہوں نے عوام سے اس دن بھارت مخالف مظاہرے، سیمینار اور سمپوزیم منعقد کرنے کی بھی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کبھی ہار نہیں مانیں گے، خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے:حریت کانفرنس

Mon Nov 4 , 2024
 سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کل جماعتی حریت  کانفرنس  نے سرینگر گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں عوامی مقامات اور مصروف بازاروں میں اس طرح کے گرینیڈ دھماکے کیسے  ممکن ہیں۔کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بھارتی فورسز اور […]