بھارتی فورسز نے مسلمانوں کو مرحوم میر واعظ محمد احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ  سے روکدیا

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے قابض انتظامیہ کی طرف سے جامع مسجد سرینگر میں مرحوم میر واعظ محمد احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا حسن الموسوی نے ایک بیان میں ان پابندیوں کومسلمانوں کے مذہبی معاملات میں بلا جواز مداخلت قرار دیا، جو قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد “نئے کشمیر”کی حقیقت یہ ہے کہ معزز شخصیات کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں ہے اور جامع مسجد جیسی تاریخی عبادتگاہوں کو مقفل کردیاجاتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

زیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

Tue Nov 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کے ارکان مبارک زیب اور اورنگزیب کھچی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ اور اطلاعا ت و […]