قلعہ عبداللہ (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منگل کو فائرنگ کے واقعے میں دو بھائی جاں بحق جب کہ و ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کراس پر خاندانی جھگڑا مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ نتیجہ میں شمس اللہ اور اکرام اللہ نامی دو بھائی جاں بحق ہوگئے نیز ایک شخص عنایت اللہ زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔۔ اس واقعہ سے متاثریں کے گھروں میں سوگ کی فضا چھا گئی۔