پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے پلانٹ پر کام شروع

 اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے گاڑیاں بنانے والے پلانٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں چین کی کمپنی بی وائی ڈی نے حب پاور کمپنی سے تعلق رکھنے والی میگا موٹر پاور کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان مارکیٹ کیلئے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ایک کارخانہ لگانے کیلئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اعلامیہ کے مطابق تجارت کیلئے سازگار  پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقوام متحدہ متنازع قرار دئیے گئے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے:قونصلر صائمہ سلیم

Sat Nov 2 , 2024
نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان نے انسانی حقوق کی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے متنازع قرار دئیے گئے علاقوں ‘ خاص طور پر لمبے عرصے سے غیر ملکی قبضے والے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔قونصلر صائمہ سلیم نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی کونسل کی رپورٹ […]