معروف طبی ٹیکنالوجی ادارے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پر توجہ کے ساتھ ایشیا پیسفک انڈسٹری ایسوسی ایشن قائم کرنے کے لیے تعاون کریں گی

سنگاپور، 28 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– طبی ٹیکنالوجی صنعت کے معروف اداروں نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (APACMed) تشکیل دیا ہے، جس کی توجہ مریض کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ ایسوسی ایشن جدید حل بنانے اور خطے میں صحت عامہ کے مستقبل کی تشکیل کے لیے حکومتوں، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے ذریعے مریضوں کی اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنائے گا۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150422/8521502487LOGO

رکن اداروں میں ایبٹ، باکسٹر، بی براؤن، بی ڈی (بیکٹن ڈکنسن اینڈ کمپنی)، بوسٹن سائنٹیفک، کارڈینل ہیلتھ، جی ای ہیلتھ کیئر، جانسن اینڈ جانسن، میڈٹرونک، فلپس، سیمنز، اسٹرائیکر اور زیمر شامل ہیں۔ APACMedخطے یں مقیم دنیا کی ایک تہائی آبادی کی ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی، جواب تک پوری نہیں ہوسکیں۔

APACMed کے چیئرمین ولادیمیر ماکتسریا نے کہا کہ “ہمارا مقصد ایشیا بحر الکاہل میں جدید طبی ٹیکنالوجی اداروں اور صنعتی اداروں کے متنوع گروہ کی نمائندگی کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا بحر الکاہل میں مریضوں کو فائدہ دینے کے لیے ہم نے رسائی، جدت طرازی اور تعاون کو بڑھانے کی اپنی کوششوں کو باہم پیوست کی اہے۔ ہم اسی وژن کے حامل اداروں کو اپنے ساتھ ملنے پر طبی ٹیکنالوجی اداروں اور انجمنوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

APACMedایسی پالیسیوں پر نظرانداز ہونے کی کوشش کرے گا جو معیاری صحت عامہ تک مریض کی رسائی کو بہتر بنائیں گی۔ انجمن انضباطی ماحول، اخلاقیاتی کاروباری معیارات اور اطاعت جیسے کلیدی شعبوں یں شامل ہوں گی، اور صنعت کو خطے میں جدت طرازی اور صلاحیت کی ترویج میں مدد دے گی۔ مزید برآں، یہ خطے میں صحت عامہ کی ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مصنوعات اور خدمات کی تحفظ پذیر تیاری کے لیے جدوجہد کرے گی جو ابھی تک پوری نہیں ہوسکیں۔

بورڈ رکن اور صدر، عظیم تر ایشیا، بی ڈی، لم لیونگ چنگ نے کہا کہ “صحت عامہ کے متحرک منظرنامہ، جدید انداز سے صحت عامہ کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ہم ایشیا بحر الکاہل میں مریضوں کے لیے دستیاب وٹیکنالوجیوں کو جدید، جدت طراز اور قابل بھروسہ  بنانا چاہیں گے۔”

اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے APACMed نے فریڈرک نائبرگ کو انجمن کا چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کیا ہے کہ وہ صنعت اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ طبی ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی اہمیت پر کام کریں، انضباطی ہم آہنگی کی ترویج، تحفظ پذیری کی حوصلہ افزائی، اور رضاکارانہ ضابطہ اخلاق کو قائم کریں۔

“میں سی ای او کی حیثیت سے APACMed میں شمولیت پر خوش ہوں،” فریڈرک نائبرگ نے کہا۔ “صحت عامہ کی عالمی برادری کے اراکین کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مریضوں کی جدید ترین اور زندگی تبدیل کرنے والے صحت کے حلوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ ہمیں امید ہے کہ APACMedایشیا بحر الکاہل میں طبی ڈیوائسز اور مصنوعی تشخیص کے لیے مشترکہ آواز بنے گی۔”

جناب کیون لے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بایومیڈیکل سائنسز اینڈ کنزیومر بزنس، سنگاپور اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے کہا کہ “کئی معروف طبی آلات بنانے والے ادارے سنگاپور میں اپنے علاقائی صدر دفاتر کے ساتھ ساتھ جدت طرازی کے مراکز بھی قائم کرچکے ہیں۔ ہم سنگاپور میں APACMed کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ خطے میں صحت عامہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدت طرازی اور باصلاحیت افراد کو ترویج دینے کے لیے طبی آلات بنانے والی صنعت کی کوششوں کو استحکام بخشی گی۔”

9 سے 11 دسمبر تک APACMed سنگاپور میں پہلا ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی فورم منعقد کرے گی۔ تقریب کے بارے میں مزید معلومات جلد دستیاب ہوں گی۔

APACMed کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.apacmed.org۔

ایشیا پیسفک میڈیکن ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (APACMed)  کے بارے میں

APACMed ایک صنعتی انجمن ہے، جسے طبی ڈیوائسز اور مصنوعی تشخیص کے جدت طراز بنانے والے اور فراہم کنندگان، صنعتی انجمنوں اور ایشیا بحر الکاہل میں طبی ٹیکنالوجی صنعت سے منسلک دیگر کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کے لیے تشکیل دیا گی ہے۔ صنعت سالانہ تقریباً 10 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور اس سال اس کا 71 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنا متوقع ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
سری کانت راماسوامی
دفتر: 6035 6827 65+
موبائل: 6478 9771 65+
ای میل: sramaswa@its.jnj.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150422/8521502487LOGO

Latest from Blog