بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فوٹووولٹیک صنعت میں نئے عہد کی رہنمائی کرے گا

شنگھائی، 28 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چینی حکومت کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایشیا، یورپ اور دیگر پڑوسی ممالک میں ترقی کے مواقع اور اقتصادی فوائد لانے کے لیے بین الاقوامی تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی ترویج کا مقصد رکھتا ہے۔ منصوبے کے اہم حصے کے طور پر پاکستان میں متعدد بڑے پیمانے کے  پی وی توانائی منصوبوں کی تعمیر جاری ہے۔

4 اپریل کو پاکستان میں 100 میگاواٹ کے پہلے سولر فارم نے اپنا کام شروع کیا۔ اپنی نوعیت کے پاکستان میں سب سے بڑے اس سولر فارم کو چینی ادارے ٹی بی ای اے نے جے اے سولر (نیس ڈیک: JASO) کے فراہم کردہ ماڈیولز استعمال کرکے تیار کیا تھا۔ صوبہ پنجاب کو 500,000 کلوواٹ آور صاف توانائی فراہم کرکے یہ سولر فارم اس خطے کو راحت بخشے گا جو تاریخی طور پر توانائی بحران کا شکار رہا ہے۔

جے اے سولر نے ایک مستند تھرڈ پارٹی منظور شدہ تجربہ گاہ پی وی لیب جرمنی جی ایم بی ایچ کی نگرانی میں ماڈیولز فراہم کیے جو خام مال کے انتخاب، تیاری کےعمل اور معیار کی نگرانی کے کڑے معیارات رکھتا ہے۔ جے اے سولر ماڈیولز نے سخت ترین تجربات سے گزر کر اور بروقت اپنی مصنوعات کی ترسیل کے ذریعے انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی بہترین موثریت اور زیادہ بہتر نتیجے فراہم کیے۔

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “ہم پاکستان میں پہلے بڑے سولر فارم کے لیے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے اتنی اہمیت کے حامل اس منصوبے کے لیے ماڈیول فراہم کرنے کا حصہ بننا جے اے کی مصنوعات کی عالمی سطح پر تسلیم شدگی، اور ہماری عالمی مارکیٹ توسیع کوششوں میں نئے سنگ میل حاصل کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی ترویج کے ساتھ جے اے اپنے اعلیٰ کارکردگی کے پی وی ماڈیولز کے استعمال کے مزید مواقع حاصل کرے گا اور فی واٹ بجلی اخراجات کو بڑے پیمانے پر کم کرکے اپنے صارفین کے لیے مزید قدر پیش کرے گا۔”

Latest from Blog