اقوام متحدہ میں علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کی پیش کی گئی قراردادیں منظور

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی نے تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی چار قراردادوں کی منظوری دی ہے جن کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ ان قراردادوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامت کے مقصدکے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ قراردادیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق فرسٹ کمیٹی نے منظور کی ہیں، جن میں سے تین قراردادوں کو رکن ممالک کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی، ان قرار دادوں کے مسودوں کو توثیق کیلئے آئندہ ماہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔قراردادیں علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ہیں۔علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کا کنٹرول کے عنوان سے قرارداد کے متن کے حق میں 179 ووٹ اور مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا جو بھارت کا تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے قرار دادوں پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دکی میں ماربل کمپنی  کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،جوابی فائرنگ  پر حملہ آور فرار

Sat Nov 9 , 2024
دکی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے نور خان شر لونی کے پہاڑی مولا شاہو میں ماربل کمپنی کے کیمپ پر ہفتہ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مولا شاہو کے پہاڑی علاقے میں ماربل کمپنی کے لیویز کیمپ کے مطابق ضلع دکی کے علاقے نور خان شر لونی […]