چلی میں بڑے پیمانے کے شمسی توانائی منصوبوں پر سووینٹکس اور جے اے سولر تعاون کریں گے

شنگھائی، 11 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– سووینٹکس چلی ایس پی اے اور جے اے سولر (نیس ڈیک: JASO) نے آج سانتیاگو ڈی چلی میں ایک مشترکہ منصوبے کے قیام کا اعلان کیا ہے جو چلی میں شمسی فوٹووولٹیک توانائی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کرے گا۔

سووینٹکس جی ایم بی ایچ یورپ سے باہر خاص طور پر ایسے ممالک میں شمسی منصوبوں کے نفاذ کے لیے کوششوں پر توجہ بڑھا رہا ہے جو زیادہ شمسی شعاع ریزی اور بجلی پر بڑھتے ہوئے اخراجات رکھتے ہیں۔

لاطینی امریکہ اپنی زیادہ اور بڑھتی ہوئی توانائی طلب کی وجہ سے خاص دلچسپی کا حامل ہے۔ سووینٹکس کا مقامی ماتحت ادارہ سووینٹکس چلی ایس پی اے منصوبوں کا ایک پورٹ فولیو بنا رہا ہے، جو اس وقت تعمیر و تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، جس میں 250 میگاواٹ سے زیادہ ابھی زیر تجویز ہیں۔ انہی مارکیٹ وجوہات کی بناء پر جے اے سولر لاطینی امریکہ میں اپنے مقام کو مضبوط بنا رہا ہے۔

سووینٹکس اور جے اے سولر مل جل کر کام کرنے کے واضح فوائد دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے اس مشترکہ منصوبے کے قیام کو تحریک دی۔ جے اے سولر کے لیے منصوبہ بنانے والے ایک مستحکم ادارے کے ساتھ تعاون نئی مارکیٹ میں زیادہ تیزی سے نفوذ کی وجہ بن سکتا ہے۔ سووینٹکس کے لیے صنعت کے معروف ماڈیول بنانے والوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری اسے اپنے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

مشترکہ منصوبہ ابتدائی طور پر کل 130 میگاواٹ کے منصوبوں پر تعاون کرے گا، جو سب جے اے سولر ماڈیولز استعمال کریں گے۔

سووینٹکس چلی ایس پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھامس سٹیٹر نے کہا کہ “ہم جے اے سولر جیسے بہترین ماڈیول بنانے والے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ تکنیکی اور اقتصادی طور پر مضبوط ماڈیول فراہم کنندہ کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے اپنے منصوبوں کے تفصیلی انجینئرنگ مراحل میں تیزی سے آگے بڑھنا ممکن بناتی ہے اور ساتھ ساتھ سرمائے میں اضافے میں بھی۔”

جے اے سولر کے صدر جیان سی نے کہا کہ “ہماری مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملی کا ایک مرکزی عنصر منصوبے کے ابتدائی مراحل میں حصہ لینا ہے۔ یہ ہمارے لیے  جلد ہی رسد کے معاہدے مکمل کرنا ممکن، ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل میں محض فروخت کنندہ نہیں بلکہ موثر بناتا ہے۔”

جے اے سولر میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کے جنرل مینیجر گیووانی لینڈی نے کہا کہ “چلی میں آپریشنز ہماری لاطینی امریکہ کی مارکیٹ سے وابستگی کی تصدیق کرتے ہیں، کیونکہ یہ ان منصوبوں میں اضافہ ہے جو ہم پہلے ہی میکسیکو اور پاناما میں بنا رہے ہیں۔”

دونوں ادارے پہلے باہمی منصوبوں کی 2015ء میں تکمیل کی امید رکھتے ہیں۔

Latest from Blog