کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹھٹہ کے علاقہ گھارو کے قریب ٹریفک حادثہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان مین گورنر سندھ نے ٹریفک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دھند کے باعث انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، ٹریفک کے متعلقہ ادارے اس ضمن میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔
سیکیورٹی فورسز کو شاباش
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔ ایک بیان مین آپریشن میں 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں نے کئی معصوم لوگوں کی جانیں لیں آج ان کا خاتمہ کر دیا گیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم آخری دہشتگرد کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں۔