ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے شہر میں فوری درخت لگائے جائیں: الطاف شکور

کراچی  (پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کراچی میں پارکس اور باغات کی کمی کے علاوہ ساحلی علاقوں میں مینگرووز کی کٹائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سے فوری درخت لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔سابقہ تعمیراتی پروجیکٹس میں ہزاروں درختوں کو خرد برد کر لیا گیا اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ فضائی آلودگی، درختوں کے فقدان اور پارکس پر قبضے نے کراچی شہر کو کنکریٹ کا شہر بنا دیا ہے۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے،تیزی سے بڑھتی ہوئی تعمیرات کے لئے بچے کھچے درخت بھی کاٹے جا رہے ہیں۔بی آر ٹی منصوبے کی زد میں آنے والے ہزاروں درخت کاٹ دیئے گئے ہیں۔ کراچی جیسے درختوں سے محروم شہر میں کٹنے والے درختوں کی یہ تعداد کم نہیں ہے۔اتنی بڑی تعداد میں درخت کاٹنے سے ماحولیات پر اس کے بدترین اثرات مرتب ہوں گے۔ سندھ حکومت لا ہور کی طرح کراچی میں بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔ سندھ حکومت نے درختوں کو کاٹنے پر سزا کا قانون تو بنا دیا ہے تاہم درختوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قتل کے ایک ملزم نے پولیس کی حراست سے فرار اختیار کر لیا

Sun Nov 10 , 2024
جھل مگسی(پی پی آئی) صوبہ بلوچستان میں اتوار کو قتل کے ایک ملزم نے پولیس کی حراست سے فرار اختیار کر لیا۔ حکام نے بتایا کے ملزم، جس کی شناخت ذوالفقار لاشاری کے نام سے ہوئی ہے، کو جھل مگسی ضلع کے گنداواہ سٹی پولیس اسٹیشن میں عدالتی ریمانڈ پر رکھا گیا تھا۔ اس کے فرار کے بعد پولیس نے […]