نئی دہلی/سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو بدھ کی دوپہر تہاڑ جیل دہلی سے رام منوہر ہسپتال نئی دہلی منتقل کر دیا گیا۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی پریس ریلیز کے مطابق یاسین ملک نے دو روز قبل گیارہ روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی یاسین ملک اپنے علاج میں بھارتی حکام کی طرف سے جان بوجھ کر غفلت برتنے بھوک ہڑتال پر تھے تین روز قبل دہلی ہائی کورٹ نے ایم آئی اے کو حکم دیا تھا کہ وہ یاسین ملک سے مل کر ان کی خواہش پر یاسین ملک کا طبی معائنہ کرنے اور ان کے متعلقہ معالج سے ان کا چیک اپ کروائیں پیر کے روز بھارتی حکام نے یاسین ملک سے ملاقات کر کے ان کی خواہش پر علاج معالجہ شروع کروانے کا یقین دلایا اور ساتھ ہائی کورٹ کا حکم جیل حکام اور آئی این اے کو سنایا جس کے بعد یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی دل اور گردے کے مرض میں مبتلا یاسین ملک کا گیارہ روزہ بھوک ہڑتال میں چودہ کلو گرام وزن کم ہوا چند روز سے یاسین ملک نے پانی پینا بھی ترک کر دیا تھا ہائی کورٹ دہلی کا اثر ملتے ہی بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی بگڑتی صحت پر بدھ کے روز نئی دہلی ہائی کورٹ کے احکامات مدنظر رکھتے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا