کراچی(پی پی آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کم سونا یا نیند نہ آنا تمام علاج اور تھیراپیز کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے، نیند کی خرابی نفسیاتی عوارض پی ٹی ایس ڈی، ڈپریشن، انزائٹی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے، اس حوالے سے اسکریننگ ٹولز پر عملدرآمد، عوامی سطح پر آگاہی اور ماہرین کو تربیت دینے کی ضرور ت ہے، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں ” سلیپ میڈیسن کے جائزے” کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں کہیں،امریکی ادارے کلینری میں کنسورشیم پرنسپل انویسٹی گیشن اور کلیولینڈ سلیپ اینڈ ریسرچ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور احمد نے نیند کے طریقہ کار، عام نیند کی خرابی، اور نیند کے مسائل میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے طبی نقطہ نظر پر گفتگو کی، قبل ازیں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد نینیند کی اہمیت سے متعلق کہا ہے کہ رات کو سونا ا نتہائی ضروری ہے، اگر آپ 2 د ن نہ سوئیں توآپ بیمار ہوسکتے ہیں، رات کو نہ سونا انسان کو کئی بیماریوں سے دوچار کردیتاہے لیکن آج کل یہ فیشن بن گیاہے کہ رات کو جاگنا اچھا سمجھا جاتا ہے انہوں نے نیند کے دورانیے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوزائیدہ کی نیند 19 گھنٹے، ٹین ایجرز 10 سے 12 جبکہ بالغ افراد کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے،انہوں نے نیند کے 3 اسٹیجز بھی بتائے، ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ صبح میں جتنے بھی روڈ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اس کی بڑی وجہ نیند میں کمی ہے کہ ڈرائیور رات کو سویا نہیں یا اس نے کم ایک سے 2 گھنٹے نیند کی انہوں نے کہ ناسا چیلنجر ٹریجڈی جس میں 7 اموات ہوئی تھیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ناسا کے 2 منیجرز 23 گھنٹے سے جاگے ہوئے تھے اور اس سے ایک روز قبل بمشکل 3 گھنٹے سوئے تھے، انہوں نے بتایا کہ الاسکا والڈیز آئل ٹینکر کریش کی بھی کچھ یہی وجوہات تھیں۔سیشن کے اختتام پر طلبا کو سوال و جواب کا موقع فراہم کیا گیا۔
Next Post
ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت
Wed Nov 13 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ کوشش ہونی چاہئے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں بی آر ٹیز کی تکمیل مکمل ہوجائے، تاکہ عوام مستفید ہوں۔ترجمان حکومت سندھ کے مطابق شرجیل انعام […]
