ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ کوشش ہونی چاہئے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں بی آر ٹیز کی تکمیل مکمل ہوجائے، تاکہ عوام مستفید ہوں۔ترجمان حکومت سندھ  کے مطابق شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ جدید ترین ڈیزائن پر مشتمل بی آر ٹیز  شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیااجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دکی میں نامعلوم مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ،3مزدور اغوا

Wed Nov 13 , 2024
دکی (پی پی آئی) دکی کے علاقے گھارواس میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے گرنیٹر سمیت تمام سامان جلا دیا اور کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی کے علاقے گھرواس میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے […]